نجات کی دُعا

خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کے ساتھ ذاتی تعلُق بنانا چاہتا ہے ۔ اگر آپ نے یسوُع مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول نہیں کیا ہے تو آپ ابھی اِسی وقت ایسا کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنا دِل کھول کر صرف یہ دُعا کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔
’’ اَے باپ، مَیں جانتا ہوں کہ مَیں نے تیرے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ رحم کر کے مُجھے مُعاف کر۔ دھو کر مُجھے پاک کر دے۔ مَیں تیرے بیٹے یسوُع پر بھروسہ کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ میرا ایمان ہے کہ وہ میرے لئے مرا ____ جَب وہ صلیب پر مرا تو اُس نے میرے گُناہ اپنے اُوپر لے لئے۔ مَیں ایمان رکھتا ہوں کہ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے۔ ابھی اور اِسی وقت مَیں اپنی زندگی یسوُع کے سُپرد کرتا ہوں۔
اَے باپ، مُعاف کر دینے اور ہمیشہ کی زندگی کے تُحفے کے لئے ، میں تیرا شُکر کرتا ہوں۔ میری مدد کر کہ مَیں تیرے لئے زندگی گُذاروں۔ یسوُع کے نام میں۔ آمین۔ ‘‘

جیسے ہی آپ اپنے پُورے دِل سے یہ دُعا مانگتے ہیں ، خُداوند خُدا آپ کو قبول کر کے دھو دیتا ہے اور آپ کو رُوحانی مَوت کے بندھن سے رہائی دیتا ہے۔

اپنا وقت نکالیں اور درج ذ یل حوالہ جات پڑھیں اور جیسے جیسے آپ اپنی نئی زندگی کا سفر شروع کرتے ہیں خُدا سے کہیں کہ آپ سے کلام کرے۔

یوُحنا ۳:۱۶ ۱ کُرنتھیوں ۱۵: ۴۔۳
اِفسیوں ۴:۱ اِفسیوں ۲:۹۔۸
۱۔ یوُحنا ۱:۹ ۱۔یوُحنا ۴: ۱۵۔ ۱۴
۱۔ یوُحنا ۱:۹ ۱۔یوُحنا ۵: ۱۳۔ ۱۲

دُعا کریں اور خُدا سے کہیں کہ بہتر ایمان والی کلیسیاء ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کرے تاکہ مسیح یسوُع کے ساتھ اپنے تعلُق میں بڑھنے کے لئے آپ کو حوصلہ افزائی مِلتی رہے۔ خُدا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے ۔ ایک دِن وقت آنے پر وہ آپ کی رہنُمائی کرے گا اور آپ کو دِکھائے گا کہ آپ اُس میں کِس طرح وہ بھرپُور زندگی گُذاریں جو اُس نے آپ کے لئے رکھی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon