آج دوسروں کو برکت دینے کا ایک بہترین دن ہے

آج دوسروں کو برکت دینے کا ایک بہترین دن ہے

اور بھلائی اور سخاوت کرنا نہ بُھولو اِس لِئے کہ خُدا اَیسی قُربانِیوں سے خُوش ہوتا ہے۔ عِبرانیوں13:16

ہماری زندگیوں میں خُدا کی نعمتیں یقیناً شُکر گزار ہونے کی بات ہے لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہم بابرکت ہیں تاکہ دوسروں کو برکت دے سکیں۔

مجھے آج ایک تجربہ تجویز کرنے دیں۔ ذرا سوچیں: میں آج باہر نکلوں گا/گی اور دوسروں کے لیے نعمت بنوں گا/گی۔ پھر اس سے پہلے کہ آپ یہ سوچ کر دروازے سے باہر نکلیں کہ آپ خُدا کے سفیر کے طور پر باہر جا رہے ہیں اور آپ کا مقصد دینے والا، لوگوں سے پیار کرنا اور ان کی زندگیوں میں فائدہ پہنچانے والا بننا ہے۔

آپ دن بھر جن لوگوں سے ملتے ہیں ان سے مُسکرا کر شروعات کر سکتے ہیں۔ مسکراہٹ قبولیت اور منظوری کی علامت ہے — یہی وہ چیز ہے جس کو اس دنیا میں زیادہ تر لوگ شدت سے تلاش کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو خُدا کے حوالے کر دیں اور اُس پر بھروسہ کریں کہ وہ آپ کی دیکھ بھال کرے گا تاکہ آپ جہاں بھی جائیں اچھے بیج بوئیں۔ آج ہی فیصلہ کریں کہ خُدا کو اپنے ذریعے کام کرنے دیں گے!


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ مَیں اپنی زندگی میں برکات کے لیے بہت شُکر گزار ہوں۔ جو کچھ تُو نے مجھے دیا ہے اسے دوسروں کو برکت دینے کے لیے استعمال کرنے میں میری مدد کر۔ آج، مَیں جن لوگوں سے رابطہ میں آتا/آتی ہوں ان تک تیری محبت، تیری خُوشی اور تیری برکات پھیلانے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon