آزادی سے چلنا

کیونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لئے نہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا (رد کرنے، عدالت کرنے، سزا کا حُکم سنانے کے لئے) کا حکم کرے بلکہ اِس لئے کہ دُنیا اُس کے وسیلہ سے نجات پائے۔                             یُوحنّا 3 : 17

دشمن کا سب سے بڑا ہتھیار جو وہ ہمارے خلاف استعمال کرتا ہے تاکہ ہم اپنے آپ کو بُرا سمجھیں وہ ہے احساسِ گناہ جو بلاشبہ حوصلہ شکنی کا سبب بھی ہوسکتا ہے۔ خُدا کے کلام کے مطابق ہم جو مسیح یسوع میں ہیں اُن پر سزا کا حکم نہیں اور اَب ہم مجرم یا گہنگار نہیں ہیں۔ اس کے باوجود ہم اکثر اپنے آپ کو سزوار ٹھہراتے اور مجرم تصور کرتے ہیں۔

جب تک میں نے خُدا کے کلام کو سیکھا اور سمجھا اُس وقت تک میں اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ احساسِ گناہ میں گزار چکی تھی۔ اگر کوئی مجھ سے پوچھتا کہ میں کس بات کے بارے میں شرمندگی محسوس کرتی ہوں تو میں اِس کو کوئی جواب نہ دے پاتی تھی۔ میں تو صرف اتنا جانتی تھی کہ میرے اِرد گرد ہر وقت ایک مبہم سا شرمندگی کا احساس قائم رہتا تھا۔

اس تجربہ کے وسیلہ سے خُدا نے مجھے شرمندگی اور پچھتاوے سے آزاد ہونے کے لئے ایک حقیقی مکاشفہ بخشا۔ اس نے  مجھ پر ظاہر کیا کہ آپ کو اور مجھے نہ صرف اس سے معافی حاصل کرنے کی ضرورت ہے بلکہ ہمیں خود کو بھی معاف کرنے کی ضرورت ہے۔ جس بات کے لئے وہ ہمیں معاف کرچکا ہے اور جن باتوں کو وہ بھول چکا ہے ہمیں ان کے لئے خود کو کوسنا چھوڑنا پڑے گا (یرمیاہ 31 : 34؛ اعمال 10 : 15)۔

میرا اِیمان ہے کہ اگر ہم اپنے خیالات کو سخت پہرے میں رکھیں تو حوصلہ شکنی تقریباً ناممکن ہے۔  اس لئے ہمیں یسعیاہ 26 : 3 میں بتایا گیا ہے کہ خُدا ہمیں مسلسل اور کامل اطمینان بخشے گا اگر ہم اپنا دھیان اُس پر لگائیں گے۔

 

آپ کی زندگی کے اُفق پر خُدا نے نئی برکتیں رکھی ہیں لیکن آپ اُن کو کبھی بھی دیکھ نہیں پائیں گے اگر آپ ماضی میں زندگی بسر کریں گے یا ماضی کو دہرائیں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon