آغاز، درمیان اور انجام

آغاز، درمیان اور انجام

کسی بات کا انجام اُس کے آغاز سے بہتر ہے اور بُردبار مُتکبّر مزاج سے اچھّا ہے۔  واعظ 7 : 8

اہم بات یہ نہیں ہے کہ ہم نے کوئی کام کس طرح شروع کیا ہے۔آغاز اہم ہے، لیکن درمیانی وقت بھی اہم ہے، اور اختتام بھی اہم ہے۔ دراصل کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے ہر معاملہ کا جائزہ لینا زیادہ اہم بات ہے خاص کر اگر وہ کوئی ایسا کام ہے جس کو کرنے کے لئے خُدا نے ہمیں بلایا ہے۔

کچھ لوگ کسی کام کو بڑے زور وشور سےشروع کرتے ہیں لیکن وہ اُسے کبھی بھی پایہء تکمیل کو نہیں پہنچاتے۔ کچھ لوگ کام تو سست رفتاری سے شروع کرتے ہیں لیکن ان کا اختتام بڑا زور دار ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم نے شروع کس طرح سے کیا ہے خُدا ہم سے چاہتا ہے کہ ہم ہر قدم پر وفادار رہیں ۔۔۔۔ یعنی آغاز، درمیان اور اختتام پر۔ خُدا آپ سے چاہتا ہے کہ آپ اچھّے طریقہ سے اختتام کریں۔

خُدا کا ہم میں سے ہر ایک کے لئے ایک اچھّا منصوبہ ہے۔ لیکن جب تک ہم خُدا کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اُس وقت تک یہ صرف ایک امکان ہے، اور”پورا نہیں ہوسکتا۔” یعنی ہم اُسے "پورا نہیں کرسکتے”۔ اس منصوبہ کے پایہء تکمیل کو پہنچانے میں ہمارا بھی حصہ ہے۔ خُدا ہمارے تعاون کے بغیر ہماری زندگی میں کچھ بھی نہیں کرے گا۔

میں آپ کو ہر روزخُدا کے ساتھ تعاون کرنے کا چیلنج کرتی ہوں تاکہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں اور اس کے منصوبہ کو پورا ہوتے ہوئے دیکھیں۔ آپ ہر روز کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہر روز بڑھ سکتے ہیں۔ ہر روز پہلے سے بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ایک بہت اچھّے آغاز کو بہتر اختتام دے سکتے ہیں۔


اپنی نعمتوں، توڑوں اور صلاحیتوں کو چمکانے کے لئے خُدا کے ساتھ مل کرکام کریں۔ خُدا کے جلال کے لئے اپنی حیثیت کو پہچانیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon