مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ مَیں عجِیب و غرِیب طَور سے بنا ہُوں، تیرے کام حَیرت انگیز ہیں۔ میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے۔ زبُور 14:139
ہو سکتا ہے آپ محسوس نہ کریں کہ آپ حیرت انگیز یا زبردست ہیں، لیکن خُدا کہتا ہے کہ آپ ہیں۔ زبور 139 کہتا ہے کہ میں "عجِیب و غرِیب طَور سے بنا ہُوں۔” انسانی جسم کے افعال کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہم واقعی حیرت انگیز مخلوق ہیں۔
جب آپ یسوع مسیح کو اپنے خُداوند اور نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں، تو آپ کے اندر کچھ ہوتا ہے۔ پولس لکھتا ہے کہ "پُرانی [پچھلی اخلاقی اور روحانی حالت] چِیزیں جاتی رہِیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئِیں!” (2 کرنتھیوں 17:5)
جب آپ آئینے میں دیکھتے ہیں تو آپ کو کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا ہے؛ آپ کا رویہ راتوں رات تبدیل نہیں ہو سکتا؛ آپ کی جدوجہد اچانک ختم نہیں ہو سکتی، لیکن جب آپ "مسیح میں” ہوتے ہیں، تو آپ کی زندگی میں تبدیلی کا ایک بتدریج اور صبر آزما کام جاری رہتا ہے۔ خُدا چیزوں کے انجام کو شروع سے دیکھتا ہے، اور وہ آپ کو اپنے میں مکمل دیکھتا ہے۔ وہ آپ کو، یسوع مسیح کے ذریعے، نئے اور مکمل راستباز کے طور پر دیکھتا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
تیرا شُکریہ، اَے باپ، کہ مَیں عجِیب و غرِیب طَور پر بنایا/بنائی گیا/گئی ہوں۔ میری مدد کر کہ مَیں اپنے آپ کو ویسے دیکھوں جیسے تُو مجھے دیکھتا ہے — راستباز، مکمل، اور پیارا — مسیح کے ذریعے!