آپ دُعا کی جگہ ہیں

کیونکہ ہم خُدا کے ساتھ (مل کر ، مل کر مزدوری کرنے والے) کام کرنے والے ہیں۔( تم) خُدا کی کھیتی اورخُدا کی عمارت ہو۔  1 کرنتھیوں 3 : 9

خدا کے دئیے ہوے پرانے عہد میں ہیکل خُدا کا گھر تھی یعنی اُس کے لوگوں، بنی اسرائیل،  کے لئے دُعا کی جگہ۔ ہیکل کے تین حصّے تھے، ان میں سے ایک پاکتیرن مکان تھا جس میں خُدا کی حضوری رہتی تھی! شاندار بات یہ ہے کہ اب ہماری روحیں جو نئی اور پاک ہو چکی ہیں وہ جگہ ہے جہاں اس کی حضوری بستی ہے۔

پولس رسول ہمیں بتاتا ہے کہ نئے عہد کے مطابق خُدا کی حضوری ایک بھید ہے جو ظاہر ہوا ہے یعنی مسیح ہمارے اندر "جلال کی اُمید” (کلسیوں 1 : 27)۔ اس ملاپ کے باعث جو ہم مسیح یسوع کا ساتھ رکھتے ہیں اب ہم خُدا کے نزدیک جا سکتے ہیں کیونکہ ہم خُدا کا زندہ مقدس ہیں۔ پاک روح آپ میں بستا ہے، ایک ایسی عمارت جس کی تعمیر جاری ہے، لیکن اِس سے بڑھ کر آپ اس کا گھر، اس کا خیمہ ہیں۔  پولس رسول بڑے زور سے ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ ہم پاک زندگی بسر کریں کیونکہ ہم رُوح القّدس کا مقدس ہیں۔

جب کہ بنی اسرائیل کو اپنی پرستش کی قربانیاں گزراننے کے لئے بہت زیادہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایک مخصوص جگہ پر جانا پڑتا تھا لیکن  ہمیں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت خُدا کی عبادت کرنے کا شاندار استحقاق بخشا گیا ہے۔ اس لئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہم بذاتِ خود دُعا کا گھرہیں۔


ہم ہمیشہ خُدا کے قریب ہیں کیونکہ وہ ہم میں بستا ہے!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon