پس جب کہ تُم بُرے ہو کر اپنے بچّوں کو اچّھی چِیزیں دینا جانتے ہو تو تُمہارا باپ جو آسمان پر ہے [کامل جیسا کہ وہ ہے] اپنے مانگنے والوں کو اچّھی چِیزیں کیوں نہ دے گا؟ متّی 11:7
اگر کسی کا باپ بہت غصے والا ہے تو یہ بالکل فطری بات ہے کہ وہ خُدا باپ کو بھی اِسی نظریہ سے دیکھے گا۔ اُمید ہے کہ آپ ان مبارک لوگوں میں سے ہیں جن کےزمینی باپ بہت زبردست انسان تھے لیکن بہت سے لوگوں کے باپ ایسے نہیں تھے۔
وہ بچّے جو غصے والے، غیر حاضر، یا بدسلوکی کرنے والے باپ کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں وہ اکثر خود کو غیرمحفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اُنہیں ہروقت ناگہانی عذاب یا خطرے کا احساس رہتا ہے۔ لیکن، خُدا کا شُکر ہے کہ آپ کا آسمانی باپ زمینی باپ سے مختلف ہے۔ اگرآپ کے والد آپ کو چھوڑ کر چلے گئے تھے تو آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ خُدا آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ اگر آپ کا باپ بدسلوکی کرتا تھا یا غصے والا تھا تو آپ کا آسمانی باپ آپ کو آپ کی سابقہ مصیبت کا دوہرا اَجر دینا چاہتا ہے (دیکھیں یسعیاہ 7:61)۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا باپ آپ کے ساتھ کتنا ہی ناروا سلوک کیوں نہ رکھتا ہو یا وہ آپ کے ساتھ کتنا ہی بےوفا کیوں نہ ہومَیں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ اس کے سبب سے اپنی زندگی کو برباد نہ کریں۔ سچائی پر یقین کرنے کا فیصلہ کریں کہ آپ کا آسمانی باپ وفادار ہے اور آپ سے بہت پیار کرتا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں تجھ میں وہ باپ دیکھ سکتا/سکتی ہوں جو میرے پاس کبھی نہیں تھا۔ ان ناانصافیوں کو معاف کرنے میں مدد کر جو میں نے بچپن میں برداشت کی ہیں، اور تیرے ساتھ ایک نئی، خوشگوار اور پُرامن زندگی کی طرف بڑھنے میں میری مدد کر۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو کامل آسمانی باپ ہے۔