خُدا کہتا ہے کہ آپ کمال کے اِنسان ہیں

خُدا کہتا ہے کہ آپ کمال کے اِنسان ہیں

اُس نے ہر ایک چِیز کو اُس کے وقت میں خُوب بنایا۔    واعِظ 11:3

جب ہم یسوع کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں، تو وہ ہمارے گناہ کو لے لیتا ہے اور ہمیں اپنی راستبازی دیتا ہے (دیکھیں 2 کرنتھیوں 21:5)۔ میرا خیال ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس کے مکمل اثرات کو نہیں سمجھتے۔ خُدا کے ساتھ تعلق کو بحال کرنے کے لئے ہمیں کوئی قیمت ادا نہیں کرنی پڑی۔ ہمیں چاہیے اچھّا محسوس کرنا چاہیے نہ کہ بُرا!

کیوں نہ آج ہی ایمان کا ایک قدم اُٹھائیں اور اپنے بارے میں کچھ اچھّا کہنے یا سوچنے کی کوشش کریں۔ مَیں یہ نہیں کہہ رہی کہ ہم بے جا فخر کو بڑھاوا دیں اور نہ ہی میں اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں لیکن میں آپ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہوں کہ آپ دلیر ہوں اور اِس بات پر یقین کریں کہ جیسا خُدا کہتا ہے آپ ایک کمال کے انسان ہیں۔

زبور 139 میں، داؤد نے اعتراف کیا کہ وہ جانتا ہے کہ خُدا نے اُسے بنایا ہے، اور پھر اُس نے کہا، "تیرے کام حَیرت انگیز ہیں۔ میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے” (آیت 14)۔ داؤد اس بات کا شُکر گزار تھا کہ اُسے خُدا نے  شاندار طریقے سے تخلیق کیا ہے — آپ کو بھی اسی شاندار طریقہ سے تخلیق کیا گیا ہے! آج اس سچائی پر دلیری سے یقین کریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میری مدد کرکہ میں مسیح میں اپنی حیثیت کے بارے میں خوشی مناؤں۔ تُونے مجھے منفرد بنایا اور مجھے مکمل نجات دی ہے۔ میں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں تیری نظر میں خوبصورت ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon