آپ کی زندگی میں خُدا کا کام

آپ کی زندگی میں خُدا کا کام

مگر جب (کیونکہ) ہم سب کے بے نقاب چہروں سے خُداوند کا جلال اِس طرح سے منعکس ہوتا ہے جس طرح آئینہ میں تو (خُدا کے کلام میں) اٗس خُداوند کے وسیلہ سے(جو) رُوح ہے ہم اُسی جلالی صورت میں دَرجہ بدَرجہ بدلتے جاتے (خُداوند کے وسیلہ سے) ہیں۔  2 کرنتھیوں 3 : 18

خُدا ہمیں جلال کے ایک درجے سے دوسرے درجے تک لے جاتا ہے۔ لیکن اِس وقت آپ جلال کے جس مقام پر ہیں اُس سے لطف اندوز ہونا نہ بھولیں اور ساتھ ہی ساتھ آپ جلال کے اگلے درجے کی طرف بڑھتے جائیں۔ دوسرے لوگوں سے اپنا موازنہ نہ کریں اور جو کچھ خُدا دوسروں کی زندگی میں کررہا ہے ان کے حالات کا موازنہ اپنے حالات کے ساتھ نہ کریں۔ ہم میں سے ہر ایک منفرد ہے اور خُدا ہم میں سے ہرایک کے ساتھ مختلف طریقہ سے برتاؤ کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہم سب کی ضروریات فرق ہیں۔

شاید آپ کو ہر روز کی بنیاد پر کوئی تبدلی نظر نہ آئے لیکن میں آپ کے اِیمان  کو اُبھارنا چاہتی ہوں تاکہ آپ کو یقین ہو کہ خُدا آپ کی زندگی میں کام کررہا ہے بالکل اِسی طرح جیسے اُس نے کہا کہ وہ کرے گا۔ یاد رکھیں کہ ہم اس وقت نتائج دیکھتے ہیں جب ہم اِیمان لاتے ہیں اِس سے پہلے نہیں۔ ہم ان تمام باتوں کے لئے جو ہم میں نہیں ہیں اپنے آپ سے اُلجھتے رہتے ہیں جب کہ اس کے بجائے ہمیں اُن تمام باتوں کے لئے خُدا کی پرستش اور ستایش کرنی چاہیے جو ہم میں ہیں ۔ جب ہم اس کی ہستی کے مطابق اس کی پرستش کرتے ہیں تو ہم ایسی برکات کو اپنی زندگی میں جاری ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں جو ہم خود اپنی کوشش سے کبھی بھی نہیں کرسکتے تھے۔

جب ہم خُدا کی عبادت کرتے ہیں ہم پریشانی سے آزاد ہوتے ہیں۔ ہم خُدا کے آرام میں داخل ہوتے ہیں اور پہلے سے کہیں زیادہ زندگی سے لطف اندوز ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہمارے اندر موجود خامیاں دور ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور خُدا کا کردار ہمارے اندر جاری ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

 

جب ہم اُس پر اپنے اِیمان کا اظہارکرتے ہیں ہم خُدا کو اپنے اندر کام کرنے دیتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon