آپ کے دِل میں زندہ پیغام

آپ کے دِل میں زندہ پیغام

شریعت کی یہ کتاب تیرے منہ سے ہٹے بلکہ تجھے دِن اور رات اِسی کا دھیان ہو تاکہ جو کچھ اِس میں لکھا ہے اُس سب پر تو احتیاط کرکے عمل کرسکےکیونکہ تب ہی تجھے اقبال مندی کی راہ نصیب ہوگی اور تو خوب کامیاب ہوگا۔    یشوع 1 : 8

خُدا کا کلام اُس کے دِل کے خیالات کو ظاہر کرتا ہے جو اس لئے تحریر کئے گئے ہیں تاکہ ہم اُن کو پڑھیں اور اُن پر سوچ بچار کریں۔ اُس کا کلام اُس کے خیالات کو ظاہر کرتا ہے جو وہ ہر معاملہ اور موضوع کے بارے میں رکھتا ہے۔

خُدا کی قربت حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ اُس کے کلام کو اپنے دِل میں زندہ پیغام کے طور پر جگہ دیں۔ یہ اس وقت ہوگا جب ہم خُدا کے کلام پر سوچ بچار کریں گے اور اس کے خیالات کو اپنے خیالات بنا لیں گے۔ جب آپ ایسا کریں گے تو آپ کی سوچ مسیح کی سوچ کی مانند ہو جائے گی۔ میں آپ کی پُرزور حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ خُدا کے کلام سے مُحبّت کریں اور اُسے اپنی زندگی کی راہنمائی کے لئے نور بنا لیں۔

یشوع 1 : 8 میں بیان کیا گیا ہے کہ ہم خُدا کے کلام کو عمل میں لاسکتے ہیں جب ہم اس کو اپنے دل میں قبول کریں گے تو پھر ہم جسمانی طور پر بڑی کامیابی حاصل کرسکیں۔ خُدا کے کلام پر غور و خوص کرنے اور سوچ بچار کرنے میں قوّت ہے جو ہماری زندگی کے ہر حصہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ امثال 4 : 20 –  22 میں ہمیں یہاں تک بتایا گیا ہے کہ خُدا کا کلام ہمارے بدنوں کی صحت اور شفا  کا منبع ہے۔

بونے اور کاٹنے کے اصول کو یاد رکھیں۔ جتنا زیادہ ہم شخصی طور پر خُدا کے کلام کے بارے پر سوچ بچار کرنے  اور اس کا مطالعہ کرنے میں وقت صرف کریں گے  اتنا ہی ہم اس سے مستفید بھی ہوں گے۔


خُداوند اپنے خیالات ان پر ظاہر کرتا ہے جو خُدا کے کلام کو بڑی مستعدی سے پڑھتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon