دیکھو میں نے تم کو اختیار دیا کہ سانپوں اور بچھوؤں کو کچلو اور دشمن کی ساری قدرت(جو وہ رکھتا ہے) پر غالب (جسمانی اور ذہنی قوت اور زور) آؤ اور تم کو ہرگز کسی چیز سے ضرر نہ پہنچے گا۔ لوقا 10 : 19
اِیمانداروں کی بڑی تعدارایسی ہے جوکچ دِلے ہیں، اِرادہ میں کمزور اور "مجھ سے نہیں ہوگا” جیسے رویہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ وہ روحانی قوّت کی کمی کی وبا میں پھنسے ہوئے ہیں۔
آپ کو اور مجھے خُدا سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ ہمیں قوّت دے۔ ہمیں صرف یہ سمجھنے اور قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں قوّت دے دی گئی ہے اور جو کچھ ہمیں پہلے ہی سے دے دیا گیا ہے ہمیں اُس کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ہمیشہ اس بات کو یادرکھیں کہ "ہم زورآور ہیں” یعنی ہمارا رویہ جارحانہ اورمضبوط ہونا چاہیے۔
خُدا نے روحانی جنگ کے لئے ہمیں روحانی قوّت دی ہے ۔ جب ہمارا اِیمان مضبوط ہوتا ہے تو روحانی قوّت جاری ہوتی ہے۔ جب ہم خُدا کےساتھ اِیمان میں چلتے ہیں تو ہم اس سوچ کے ساتھ ہر قسم کے حالات کا سامنا کرسکتے ہیں کہ ہم نے دشمن پر فتح پا لی ہے ۔
جب ہم مسیح میں اپنی حیثیت کو پہچان لیں گے، اور یہ جان لیں گے کہ وہ ہمارے کس قدر قریب ہونا چاہتا ہے اور یہ بھی کہ بائبل مقّدس جس قوت کا ذکر کرتی ہے وہ اِیمان سے ہماری ہے تو ہم پُراعتماد ہوں گے۔
کیا آپ ایک مضبوط اِیماندار بننا چاہتے ہیں؟ تو اپنی زندگی کے ہر معاملہ کو سادہ ، بچوں کے سے اِیمان سے حل کرنے کی کوشش کریں ۔۔۔۔ یہ اِیمان قائم رکھیں کہ خُدا بھلا ہے اور اُس نے آپ کی زندگی کے لئے ایک اچھّا منصوبہ بنایا ہے اور وہ آپ کی زندگی کے حالات میں کام کررہا ہے۔
آپ کے پاس خُداوند یسوع کے نام کا زور اور اخیتار موجود ہے۔ اُس کے فتح مند نام کی قوّت میں آگے بڑھیں۔