خُداوند کی حمد کرو (ہیلیلویاہ!)۔ خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔ زبُور 106 : 1 :
خُدا ہمیشہ ہمارے ساتھ بھلا ہے، ہمیشہ ہمارے ساتھ وفادار ہے، ہمیشہ ہماری زندگیوں میں سرگرمی سے کام کرتا ہے۔ وہ ہمیشہ ہمارے لئے کچھ کرتا رہتا ہے اور ہمارے بہترین مفاد میں کام کرتا ہے لہذا ہمیں اس کو یہ بتانا ہے کہ ہم اُس کی ساری بھلائیوں کے لئے اس کے شُکر گزار ہیں۔
مثال کے طور پر، "خُداوند، رات کی اچھّی نیند کے لیے تیرا شُکر ہو،” یا "اے خُدا، میں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جا کر مجھے اتنا درد نہیں ہُوا جتنا میں نے سوچا تھا،” یا "اَے َباپ، آج ٹھیک فیصلے کرنے میں میری مدد کرنے کے لیے تیرا شُکرہو” یا "اَےخُداوند، میری حوصلہ افزائی کے لیے تیرا شُکریہ۔”
ہم اپنے دِلوں میں خاموشی سے خُدا کا شُکر اَدا کر سکتے ہیں اور ہم بلند آوزسے بھی شُکرگزاری کرسکتے ہیں کیونکہ اس طرح کرنا ہمیں خُدا کی مُحبّت کے بارے میں باشعور اور باخبر رہنے میں مدد کرتا ہے، جسے وہ ہم پر اپنی بھلائی کے ذریعے ظاہر کرتا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مِیں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو ہمیشہ میرے ساتھ وفادار رہتا ہے۔ یہاں تک کہ جب مجھے دکھائی نہیں دیتا اس وقت بھی تُو میری طرف سے کام کر رہا ہوتا ہے کیونکہ تُو مجھ سے پیار کرتا ہے اور تیرے پاس میری زندگی کے لیے بہت اچھّا منصوبہ ہے۔ ان تمام کاموں کے لیے تیرا شُکر ہو جس سے تو روزانہ اپنی مُحبّت کوظاہرکرتا ہے۔