آگے بڑھتے جائیں

آگے بڑھتے جائیں

اسی سبب سے میں تجھے یاد دلاتا ہوں کہ تو خُدا کی اس (پُرفضل) نعمت(باطنی آگ) کو چمکا دے (کوئلوں کو دیہکا دے، آگ کو جلا دے، اور جلتا رہ) جو میرے ہاتھ رکھنے (تیری مخصوصیت کے وقت بزرگوں کے ہاتھ رکھنے ) کے باعث تجھے حاصل ہے۔  2 تیمتھیس 1 : 6

اپنی روحانی زندگی میں یا تو ہم بڑی تندہی سے کسی مقصد کے تحت آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں یا ہم پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔ مسیحت میں مردہ حالت نام کی کسی چیز کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ آگے بڑھتے رہنا بہت ضروری ہے۔ اِسی لئے تیمتھیس کو یہ نصیحت دی گئی کہ وہ شعلوں کو اور اس جوش کو جس سے وہ بھرا ہوتا تھا ہوا دے۔ وہ تھک چکا تھا اور وہ آگ جو پہلے اس کے اندر جل رہی تھی اب وہ بالکل مدھم ہوچکی تھی۔

بظاہر تیمتھیس ایک قدم پیچھے ہٹ  چکا تھا شاید خوف کی وجہ سے۔ بے شک ہم آسانی سے یہ جان سکتے ہیں کہ تیمیتھیس کیوں اپنی دلیری اور اعتماد کھو بیٹھا تھا۔ چونکہ یہ شدید ایذا رسانی کا دور تھا اوراس کا اُستاد پولس قید میں تھا۔ اس کے باوجود پولس نے اُس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ خود کو تحریک دے، راستے پر واپس آجائے، اپنی زندگی میں موجود بلاوے کو یاد رکھے، خوف کا مقابلہ کرے، اور یہ یاد رکھے کہ خُدا نے اسے قوّت اور مُحبّت اور معرفت کی روح عطا کی ہے۔

جب بھی ہم خوف کو اپنے اُوپر حاوی ہونے دیتے ہیں تو ہم پیچھے ہوتے جاتے ہیں۔ خوف ہماری ترقی کو روکتا ہے اور ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم تندہی سے آگے بڑھنے کی بجائے کہیں دور بھاگ جائیں۔ اگر آپ بے یقینی اور ابہام کا شکار ہیں یا آج خوف محسوس کررہے ہیں تو پولس نے تیمتھیس کو جو نصیحت کی تھی اُسے سُنیں۔ اپنے اِیمان کو متحرک کریں، خُدا کے لئے آگ میں دہک جائیں۔ اور کبھی بھی یہ نہ بھولیں کہ وہ آپ کے ساتھ ہے۔ حالات چاہے کیسے ہی مشکل کیوں نہ دکھائی دیتے ہوں جب وہ آپ کے ساتھ ہے تو آپ اس کے وسیلہ سے وہ سب کرسکتے ہیں جو آپ کے لئے  کرنا ضروری ہے۔

کبھی بھی ہمت نہ ہاریں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon