آگے بڑھنے کا فیصلہ کریں

اور تم اَے بھائیو! نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہارو (بلکہ حوصلہ ہارے بغیر اچھّے کام کرتے رہو)                     2 تھسلنیکیوں 3 : 13

ہم میں سے ہر ایک کو زندگی میں کبھی نہ کبھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دُنیا کے کسی بھی شخص کی زندگی کے سب کام اُس کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتے یا اُس طرح سے نہیں ہوتے جس طرح سے وہ چاہتا ہے۔

جب معاملات ہمارے منصوبے کے مطابق کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتے اورآگے نہیں بڑھتے تو سب سے پہلا جذبہ جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے وہ مایوسی ہے۔ اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ مایوسی کا سامنا کرنا کوئی معیوب بات نہیں ہے۔ لیکن ہمیں یہ سیکھنا ہے کہ مایوسی کا سامنا کیسے کریں ورنہ یہ زیادہ بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمیں اس دنیا میں مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن خُداوند کے وسیلہ سے ہمیں ہمیشہ دوسرا موقع مِل سکتا ہے!

پولس رسول نے یہ ایک اہم سبق بیان کیا جو اُس نے زندگی میں سیکھا تھا کہ جو کچھ پیچھے رہ گیا ہے اُس کو چھوڑ دیا جائے اور جو کچھ آگے ہے اُس کی طرف بڑھا جائے! (فلپیوں 3 : 13 – 14)۔

پولس کے اس سبق پر ہم اُس وقت عمل کرتے ہیں جب مایوسی کا سامنا ہوتے ہی ہم فوراً اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ ہم ان باتوں کو جو مایوسی پیدا کرتی ہیں چھوڑ کر جو کچھ خُدا نے ہمارے لئے رکھا ہے اس کی طرف بڑھ رہے ہوتے ہیں۔ ہم نیا رویا، منصوبہ، خیال، نیا نقطہء نظر، نئی سوچ حاصل کرتے ہیں اور ہمارا مقصدِ حیات بدل جاتا ہے۔ ہم آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتے ہیں!

 

ہرروزبالکل نئی ابتدا ہوتی ہے!ً ہم کل کی مایوسیوں کو چھوڑ کرخُدا کو ایک اورموقع دے سکتے ہیں کہ وہ آج ہمارے لئے کوئی خاص کام کرے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon