ابلیس سے ایک قدم آگے رہیں

ابلیس سے ایک قدم آگے رہیں

مبارک ہے وہ شخص جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے کیونکہ جب مقبول ٹھہرا تو زندگی کا وہ تاج حاصل کرے گا جس کا خُداوند نے اپنے محّبت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔ یعقوب ۱: ۱۲

میرا ایمان ہے کہ آزمایش کو سمجھنا اوراس کا تندہی سے مقابلہ کرنا ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم ابلیس سے ایک قدم آگے رہ سکتے ہیں۔ یعقوب ۱: ۱۲ میں مرقوم ہے،مبارک ہے وہ شخص جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے… زندگی کا تاج حاصل کرے گا…آزمایش کی برداشت کرنے کا مطلب ہے ہمت ہارے بغیر آزمایشوں میں سے گزرنا ۔۔۔ ابلیس پر غالب آنا۔

برداشت کا مطلب یہ بھی ہے کہ آزمایش کے وقت میں سے گزرتے ہوئے اپنے رویے اور عہد پر قائم رہنا۔ یسوع نے آزمایش کے وقت لوگوں کے ساتھ برا برتاوٗ نہیں کیا اور جب ہم بھی روحانی بلوغت کو پہنچ جائیں گے ہم اس کے نمونہ کی پیروی کرسکتے ہیں۔

خُداوند یسوع مسیح آزمایش کا سامنا کرنے کے تعلق سے جانتے ہیں ۔ بعض اوقات وہ ہمیں آزمایش میں سے گزرنے دیتا ہےتاکہ ہم اپنی کمزوریوں سے واقف ہوجائیں اور پھروہ اُن پر فتح پانے میں ہماری مدد کرے۔ایک طریقہ ہے جس کے ذریعہ آپ خُداوند کی مرضی کے مطابق برکات حاصل کرسکتے ہیں اور وہ ہے کہ آپ وہ بنیں جو اس نے آپ کو خلق کیا ہے۔ اور یہ پختگی آزمایشوں میں سے گزرنے سے پیدا ہوتی ہے۔

پس خُدا کے فضل سے برداشت کرنے کا فیصلہ کریں اورآزمایشوں میں قائم رہیں۔اس طرح آپ ابلیس سے ایک قدم آگے رہ سکتے ہیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح میرا ایمان ہے کہ تو آزمایشوں میں میرے ساتھ ہے،تاکہ میں صابراورمضبوط رہوں اور ہمیشہ ابلیس سے ایک قدم آگے رہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon