خدا کی محبت احساسات پر مبنی نہیں ہے

خدا کی محبت احساسات پر مبنی نہیں ہے

اور اُمید سے شرمندگی حاصل نہیں ہوتی کیونکہ رُوُح القّدس جو ہم کو بخشا گیا ہے اُس کے وسیلہ سےخُدا کی محبّت ہمارے دِلوں میں ڈالی گئی ہے۔ رومیوں ۵ :۵

یہ ناممکن ہے کہ انسان کی محّبت خدا کی محّبت کی مانندغیر مشروط ہو۔ لیکن یسوع مسیح میں اِیماندار ہونے کی حیثیت سے ہمارے اندر خدا کی محّبت موجود ہے۔ ہم اس محبت کا غیر مشروط طور پر آزادی سے اِظہار کرسکتے ہیں۔ ہماری محبت ناکام ہو جاتی ہےلیکن خدا کی محبت نہیں ۔ ہماری محّبت ختم ہو جاتی ہے لیکن خدا کی محّبت کبھی نہ ختم ہونے والی ہے۔

کئی بارمیں نےآزمایا ہے کہ جب کسی شخص کومیں اپنا پورازورلگا کربھی محبت کرنے میں ناکام ہوجاتی ہوں اُس وقت خدا کی محّبت کےوسیلہ سےمیں ایساکرسکتی ہوں۔ خدا کی سچی محّبت احساسات پر مبنی نہیں ہے، اُس کی بنیاد فیصلہ پر ہے۔اس کی بنیاداس شخص کی قابلیت پر بھی منحصر نہیں ہے۔ کوئی بھی شخص اس کے قابل ہے یا نہیں ہم اُس سے محبت کرنے کے لئے پورے طور پرآزاد ہیں۔

انسانی محبت احساسات پر تکیہ کرتی ہے۔ ہم ان سے پیارکرتے ہیں جوہمارے ساتھ اچھا برتاوٗ کرتے ہیں یا ہم سے پیارکا اظہار کرتے ہیں۔ اس قسم کی محبت دیرپا نہیں یہ آنے جانے والی محبت ہوسکتی۔

خدا کی محّبت بالکل مختلف ہے۔ یہ خدا کےعلاوہ اور کسی چیز پر منحصر نہیں ہے۔ جب ہم مسیح کو اپنےنجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں، تو اس وقت پاک روح کے وسیلہ سے خدا کی محبت ہمارے دلوں میں انڈیلی جاتی ہے۔ آج ہی خد اکی اس محبت کو دوسروں کو پرظاہرکریں۔


یہ دُعا کریں

اَے خدا میری محبت ختم ہو سکتی ہے، لیکن تیری محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ میں ہمیشہ تیری محبت پر بھروسہ کروں گا/گی تاکہ میں دوسروں کو بھی یہ محبت دے سکوں اس بات کی فکر کئے بغیر کہ وہ اس کے لائق ہیں کہ نہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon