استعمال کے قابل بنیں

استعمال کے قابل بنیں

پس اَے بھائیو۔ میں خُدا کی (ساری) رحمتیں یاد دلا کر تم سے التماس کرتا ہوں کہ اپنے بدن (اپنی تمام نعمیتں اور صلاحتیں اُس کے سامنے پیش کرو) ایسی قربانی (پاک اور مخصوص) ہونے کے لئےنذر کرو جو زندہ اور پاک اور خُدا کو پسندیدہ ہو۔ یہی تمہاری معقول (منطقی، عقل مندی کی) عبادت ہے۔  رومیوں 12 : 1

اگر آپ اِیماندار ہیں تو آپ کی زندگی خُدا کے لئے مخصوص ہے، یہ اُس کے استعمال کے لئے تخصیص کی گئی ہے۔ آپ اپنے نہیں ہیں؛ اَب آپ کا تعلق کسی بڑی ہستی سے ہے۔ یہ سوچ ہی بڑی شاندارہے کہ ہماری زندگیاں ہماری اپنی نہیں ہیں؛ ہمیں قیمت دے کر خریدا گیا ہے (1 کرنتھیوں 6 : 20)۔ ہم خُدا کے ہیں اور اُس کا ہماری زندگیوں کے لئے ایک بڑا مقصد ہے!

جب ہم خُدا کی قربت میں بڑھتے ہیں تو ہم یہ جان لیتے ہیں کہ ہم خُدا کے ہیں اور یہ کہ ہم زندگی میں اُس کے شریک ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم اُس کے کام کے لئے ہر روز حاضر رہیں۔

میں نے بہت سال خُدا سے یہ دُعا کرتے ہوئے گزار دیئے کہ وہ مجھے میری چاہت کے مطابق بخش دے۔ ” اَے خُدا اگر تو صرف مجھے وہ چیز یا یہ چیز دے دے تو میں خوش رہوں گی۔” لیکن خُدا نے مجھ پر ظاہر کیا کہ ہمیں اُس وقت خوشی ملتی ہے جب ہم اپنے منصوبے اُس کے سُپرد کردیتے ہیں۔ پھر میں نے اُس سے اپنی مرضی کے مطابق مانگنے کی بجائے اُس سے دُعا کرنا شروع کی کہ وہ میری زندگی سے کیا چاہتا ہے۔

خُدا ہم سے صرف یہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے لئے اپنے آپ کو مخصوص کریں اوراُس کے استعمال کے قابل ہوں۔ ہم میں سے ہر ایک ایسا کرسکتا ہے۔ ہم اپنی زندگیاں خُدا کے سُپرد کرسکتے ہیں، اُس پر بھروسہ کرسکتے ہیں تاکہ ہمارے مستقبل کے لئے جو منصوبہ اُس نے بنایا ہے وہ اُسے پورا کرے۔


ہوسکتا ہے کہ ہم جو چاہتے ہیں ہمیں وہ سب نہ ملے، لیکن اگر ہم خُدا پر بھروسہ کریں گے تو ہم یہ جان لیں گے کہ جو کچھ وہ ہماری زندگی سےچاہتا ہے وہ بہت عظیم ہے اور ہمارے تصور سے بڑھ کرہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon