اطاعت کا رویہ

اطاعت کا رویہ

قُربانی اور نذر کو تُو پسند نہیں کرتا۔ تُو نے میرے کان کھول دِیئے ہیں۔ [اپنے آئین سُننے کے لئے،یہ سب سے قیمتی قربانی ہے] سوختنی قُربانی اور خطا کی قُربانی [جو] تُو نے طلب نہیں کی۔  زبُور 6:40

خُدا ہماری فرمانبرداری سے خُوش ہوتا ہے۔ وہ ہماری رہبری اور راہنمائی کرنا چاہتا ہے، لیکن اگر ہم سُننے اور ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اُس نے ہمیں صلاحیت دی ہے تاکہ ہم اُس کی بات سُنیں اور اُس کی اطاعت کریں۔ خُدا کے نزدیک سب سے اعلیٰ قربانی فرمانبرداری کرنا ہے اور وہ اِسی کا تقاضا کرتا ہے۔

جو کچھ خُدا آپ سے کرنے کو کہتا ہے اس میں سے چند باتیں آپ کے اندر جوش پیدا کردیں گی اور چند ایسی ہوں گی جن سے آپ کے اندر کوئی جوش پید انہیں ہوگا لیکن چاہے کچھ بھی ہو ہمیں ہر صورت میں ہمیشہ اُس کی پیروی کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ہم یہ جان کر شُکر گزاری کرنی چاہیے کہ جو کچھ وہ ہمیں کرنے کے لیے کہتا ہے وہ ہماری بہتری کے لیے ہے بشرطہکہ ہم اسے صرف اُس کے طریقے سے کریں۔

اگرآپ اپنی زندگی میں خُدا کی مرضی کو پورا ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو مَیں آپ کو اِس کا آسان حل بتا سکتی ہوں: دُعا اورفرمانبرداری کریں۔ خُداوند نے آپ کو یہ دونوں کام کرنے کی صلاحیت دی ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو مجھ  سے بات کرتا ہے اور جس رستے پر مجھے جانا چاہیے اس پر میری راہنمائی کرتا ہے۔ چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، مَیں تیری آواز کو ماننا چاہتا/چاہتی ہوں اور یقین کرنا چاہتا/چاہتی ہوں کہ میری زندگی کے لیے تیرا منصوبہ بہترین ہے۔ مجھ سے پیار کرنے اور مجھ سے بات کرنے کے لیے تیرا شُکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon