اطمینان سے بھری ہوئی زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوں

اطمینان سے بھری ہوئی زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوں

چُنانچہ جو کوئی زِندگی سے خُوش ہونا اور اچھّے دِن دیکھنا چاہے … زُبان کو بدی سے باز رکھّے … بدی سے کنارہ کرے اور نیکی کو عمل میں لائے۔ صُلح کا طالِب ہو …اور [خُدا کے ساتھ، اپنے عزیزوں اوراپنی ذات کے ساتھ پُرامن تعلقات کی محض خواہش ہی نہ رکھو بلکہ تندہی سےان تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کرو!]  1 پطرؔس  3 : 10-11

اگر آپ اطمینان سے بھرے رہنا چاہتے ہیں تو 1 پطرس 10:3-11 میں کچھ مفید ہدایات دی گئی ہیں۔ یہ حوالہ ان لوگوں کے لیے چار مخصوص اصول بیان کرتا ہے جو زندگی سے لطف اندوز ہونا اور سکون سے رہنا چاہتے ہیں۔

  • اپنی زبان کو بدی سے بچائے رکھیں: خُدا کا کلام واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ زندگی اور موت کی طاقت منہ میں ہے۔ ہم اپنے الفاظ سے اپنی زندگی میں برکت یا مصیبت لا سکتے ہیں۔
  • بدکاری سے کنارہ کشی کریں: ہمیں اپنے آپ کو ہرقسم کے بُرے ماحول سے دور رکھنے کے لیے ٹھوس اقدام کرنے چاہیں۔
  • نیکی کریں: نیکی کرنے کا فیصلہ بدی کرنے کا دروازہ بند کر دیتا ہے۔ نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کیونکہ مناسب وقت پرآپ فصل کاٹیں گے (دیکھیں گلتیوں 9:6)۔
  • اطمینان کی تلاش کریں: یاد رکھیں کہ ہمیں اطمینان کی تلاش کرنی چاہیے، اس کے درپے رہنا چاہیے اوراس کا پیچھا کرنا چاہیے۔ اطمینان کو پانے کی اتنی کوشش کریں کہ اس کو پانے کے لئے آپ کو جو بھی تبدیلیاں کرنی پڑیں وہ ضرورکریں۔

اگر آپ ان اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں گے اور خُدا کے دیئے ہوئے اطمینان کے لیے شُکر گزار ہونے کا فیصلہ کریں گے تو آپ کے تعلقات، رویہ اور صحت خُدا کے کلام کی سچائی کے وسیلہ سے بدل جائیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، جب میں ایسی صورت حال میں ہوں جس سے میرا اطمینان چھننے کا خطرہ ہو، یہ یاد رکھنے میں میری مدد کر کہ مَیں اطمینان کا انتخاب کر سکتا/سکتی ہوں۔ مَیں شکر گزار ہوں کہ تُو نے مجھے اپنا اطمینان بخشا ہے اور یہ مجھے پریشان اور مایوس ہونے سے بچاتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon