اطمینان کا تجزیہ کرنا

اطمینان کا تجزیہ کرنا

اور اُس نے آ کر تُمہیں جو دُور تھے اور اُنہیں جو نزدِیک تھے دونوں کو صُلح کی خُوشخبری دی۔   اِفِسیوں 17:2

کیا آپ زیادہ تر وقت اطمینان سے لطف اندوز ہوتے ہیں؟ کیا آپ شُکر گزار ہیں اور زندگی کے طوفانوں کے دوران اپنا سکون برقرار رکھنے کے قابل ہیں؟ کیا خُدا کے ساتھ آپ کی صُلح ہے؟ کیا آپ خود پُرسکون ہیں؟ یہ اہم سوالات ہیں۔ "اطمینان کا تجزیہ” کرنا اچھّا ہے، اور ہمیں اپنی زندگی کے مختلف حصوں کا تجزیہ کرنا چاہیے اور غور کرنا چاہیے کہ ہمیں کہاں کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

خُداوند یسوع نے کہا کہ اس نے ہمیں اپنا اطمینان دیا ہے (یُوحنّا 27:14 )۔ اگر وہ ہمیں اپنا اطمینان بخشتا ہے، تو ہم شُکر گزاری کے ساتھ اس میں چل سکتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ جس لمحے ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم اپنا اطمینان کھو رہے ہیں، ہمیں پُرسکون ہونے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مَیں نے محسوس کیا ہے کہ جتنی جلدی مَیں پُرسکون ہو جاتی ہوں، اطمینان حاصل کرنا اتنا ہی آسان ہے۔ اگرمیں پریشانی کو اپنے اُوپرسوار کرلیتی ہوں، تو یہ نہ صرف مجھے جذباتی، ذہنی اور جسمانی طور پر نقصان پہنچاتا ہے بلکہ اطمینان کی طرف لوٹنا زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔

خُداوند یسوع نے ہمیں اطمینان بخشا ہے لیکن ہمیں اسے حاصل کرنا ہے، ہمیں دل میں گھبرانا اور ڈرنا نہیں ہے۔ اور ہمیں ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھنا بھی نہیں ہے کہ اطیمنان خود بخود ہمارے اندر آجائے گا۔ ہمیں اطمینان حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنی ہے اور اس کے بغیر زندگی گزارنے سے انکار کرنا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے خُدا میں اس اطمینان کے لئے تیرا /تیری شُکر گزار ہوں جو تو نے مجھے دیا ہے۔ جب میں اپنے اطمینان کا تجزیہ کروں، تو اس دوران پُرسکون رہنے اور ہر روز اس میں چلنے کا فیصلہ کرتا /کرتی ہوں۔ میں بہت شُکر گزار ہوں کہ تیری مدد سے میں نہ صرف پُرسکون رہ سکتا/سکتی ہوں بلکہ اطمینان بھی حاصل کرسکتا /سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon