
کیونکہ ابتدا ہی سے نہ کسی نے سْنا نہ کسی کے کان تک پہنچا اور نہ آنکھوں نے تیرے سوا ایسے خُدا کو دیکھا جو اپنے [دل سے] انتظار کرنے والے کے لئے کچھ کر دکھائے۔ (یعسیاہ ۶۴ : ۴)
اگر ہم سادگی سے دُعا میں پاک روح کی رہنمائی طلب کریں گے تو وہ عجیب طور سے ہماری راہنمائی کرے گا، اس کے جواب کا انتظا کریں، اور پھر فرمانبرداری کریں۔
اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس خُدا کے حضور ٹھہرنے، اُس کی آواز سُننے اور اُس کی راہنمائی حاصل کرنے کا وقت نہیں ہے تو ہم دانشمند نہیں ہیں ۔ ہم ہوٹل میں کھانے کی میز پر پینتالیس منٹ انتظارکر سکتے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ خُدا کا انتظار کرنے کےلئے ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔ جب ہم خُدا کا انتظار کرتے ہیں اوراپنے دِل اس کی رہنمائی کے لئے کھولتے ہیں ، ہم اس کو تعظیم پیش کرتے ہیں۔ جب ہم انتظارکرنے کے لئے راضی ہوتے ہیں تو وہ جانتا ہے کہ ہم اُس کی مرضی چاہتے ہیں اورارہنمائی کے لئے اُس پر تکیہ کرتے ہیں۔
ہم اپنے دل خدا کی طرف لگانے اور اس کا انتظار کرنے سے بہت سا وقت بچاتے ہیں۔ جیسا کہ آج کی آیت میں بیان ہے کہ خدا اپنے انتظارکرنے والوں کے لئے کچھ کر دکھاتا ہے۔ اپنی دعاوٗں کا آغازسادگی سے اس طرح کریں، ’’اَے خداوند میں آپ سے پیار کرتا/کرتی ہوں، اور آج میں دُعا میں آپ کی راہنمائی کا / کی منتظر ہوں۔‘‘ اورپھراپنی سمجھداری اورمرضی سے نہیں بلکہ جو اپنےکے دِل میں ہے اُس کے مطابق دُعا کریں ۔
کچھ عرصہ پہلے میں کسی کے لئے اپنی سمجھ کے مطابق دُعا کررہی تھی لیکن خُدا نے مجھ پر ظاہرکیا کہ میں اپنی سمجھ کے مطابق نہیں بلکہ یہ دُعا کروں کہ ان کے اندر نظم وضبط پیدا ہوکیونکہ اُس کی کمی کے باعث ان کی زندگی کے کئی حصّے متاثر ہیں۔ میں اپنی سمجھ کے مطابق اس کی زندگی کے ایک حصّہ کےبارے میں دُعا کررہی تھی جو مجھے دکھائی دے رہا تھا لیکن خدا زیادہ گہرائی میں دیکھ رہا تھا۔
ایک اورمرتبہ میں کسی شخص کے ایک ایسے مسئلہ کے لئے دُعا کررہی تھی جو مجھے دکھائی دے رہا تھا، لیکن خُدا نے مجھے بتایا کہ اُن کے مسئلہ کی جڑ یہ نہیں بلکہ خود کو رد کرنا ہے اور مجھے چاہیے کہ میں دُعا کروں تاکہ وہ جانے کہ خُدا اُس سے بہت پیار کرتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اکثر ہم ظاہر کے مطابق دُعا کرتے ہیں لیکن اگرہم اُس کا انتظارکریں تووہ ہمیں گہرائی میں لے کرجاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کے انتظار میں گزاراگیا وقت کبھی بھی ضائع نہیں ہوتا۔