اندر باہر سے

اندر باہر سے

بادشاہ کی بیٹی [محّل میں]  سَرتا پا حسُن افروز ہے۔ اُس کا لباس زربفت کا ہے۔۔ ( زبور ۴۵ : ۱۳)

کرسمس کے دنوں میں دکانوں کے باہر چمکدار، خوبصورت تحائف آویزاں نظر آتے ہیں جن کو بڑی نفاست سے لپیٹا جاتا ہے۔ یہ تحائف دیکھنے میں بہت جاذبِ نظر لگتے ہیں لیکن اگر ہم اِن کو کھولیں تو اندر سے کچھ نہیں ملے گا۔ یہ خالی ہیں اور محض ’’دکھاوے‘‘ کے لئے ہیں۔ ہماری زندگیاں بھی ایسی ہی ہو سکتی ہیں، خوبصورت لپٹے ہوئے ڈبوں کی مانند جن کےاندر کوئی قیمتی چیز نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہماری زندگیاں بہت جاذبِ نظر اور شاید کچھ لوگوں کے لئے باعثِ حسد بھی ہوں لیکن ہوسکتا ہے کہ اندر سے ہم خشک اور خالی ہوں۔ ہم باہر سے تو روحانی دکھائی دے سکتے ہیں لیکن اگر ہم پاک روح کو اپنے دل میں گھر بنانے نہیں دیتے تو ہم اندر سے کمزور ہوں گے ۔

آج کی آیت باطنی زندگی کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ خُدا پاک روح کو ہمارے اندر انڈیلتا ہے تاکہ وہ ہماری باطنی زندگی میں کام کرے ۔۔۔۔۔۔ یعنی ہمارے رویوں، ردِ عمل، ہمارے محرکات، ہماری ترجیحات اور دوسری اہم باتیں۔ جب ہم اپنے باطن میں مسیح کی خُداوندیت کے سامنے سر جھکائیں گے تو ہم اس کی آواز سُن سکیں گے اور اُس کی راستبازی، اطمینان اور ایسی خوشی کا تجربہ کریں گے جوہمارے اندر سے نکل کرہمیں کثرت کی زندگی بسر کرنے کی قوت عطا کرے گی

(دیکھیں رومیوں۱۴: ۱۷)۔

پاک روح ہمارے اندر بستا ہے تاکہ ہمیں مسیح کی مانند بنائے اور ہمیں اُس کی حضوری اور رہنمائی بخشے ، تاکہ دوسروں کے ساتھ بانٹنے کے لئے ہمارے پاس کچھ ہو، کچھ ایسا جوہمارے اندر سے بہتا ہواور ہمارے آس پاس کے لوگوں کے لئے قیمتی ، قوت بخش اور زندگی بخش ہو۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنی بیرونی حالت پرتوجہ دینے سے زیادہ اپنی باطنی انسانیت

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon