پس جب اُس کے آرام میں داخل ہونے کا وعدہ باقی ہے [آج] تو ہمیں ڈرنا چاہیے[ایسا نہ ہوکہ ہم اُس پر اِیمان نہ رکھیں]۔ ایسا نہ ہو کہ تم میں سے کوئی رہا ہوا معلوم [اس کوحاصل کرنے میں] ہو۔ (عبرانیوں ۴ : ۱)
جب میں راستبازی کے بارے میں تعلیم دیتی ہوں، تو میں مندرجہ ذیل مثال دینا پسند کرتی ہوں، اورآپ کو بھی مشورہ دیتی ہوں کہ اِسے استعمال کرکے دیکھیں۔ کرُسی پر بیٹھیں، پھر کرُسی پر بیٹھنےکی کوشش کریں۔ میں جانتی ہوں کہ سُننے میں احمقانہ بات لگتی ہے کیونکہ آپ تو پہلے ہی کُرسی پربیٹھ چُکے ہیں۔ ایک بار جب آپ کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں تو پھرآپ دوبارہ اُس پر بیٹھ نہیں سکتے کیونکہ آپ تو پہلے ہی اُس پر بَراجماں ہیں۔ یہی حال راستبازی کا بھی ہے۔ خُداوند یسوع نے اپنی جان کی قربانی دے کر خُدا کے ساتھ ہمارا رشتہ بحال کردیا ہے اوراُس نے ہمیں جتنا راستباز ٹھہرایا ہے ہم اُس سےزیادہ اپنےآپ کوراستباز بنانےکے لئے کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ ہمارا رویہ اُس وقت تک بہترنہیں ہوسکتا جب تک ہم خُداوند یسوع کے وسیلہ سے اپنی راستبازی کو قبول نہیں کرتے۔ خُداوند یسوع نے ہمیں راستبازی کی کُرسی پربٹھایا ہے اور ہمیں آرام سےبیٹھنا چا ہیے اورجو کچھ ہم بن چکے ہیں وہ دوبارہ بننے کی کوشش نہ کریں۔ مسیح کے علاوہ ہمارا کوئی عمل ہمیں خُدا کے سامنے راست نہیں ٹھہرا سکتا۔ پولس نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور یوں دُعا کی کہ وہ میسح میں پایا جانا اور پہچانا جانا چاہتاہے، اپنی کسی راستبازی کے باعث نہیں لیکن اس راستبازی کے باعث جو مسیح یسوع پر اِیمان لانے کے سبب سے آتی ہے (دیکھیں فلپیوں ۳ : ۹)۔
جب ہم واقعی یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم اپنے آپ کوراستباز بنانے کے لئے کچھ بھی نہیں کرسکتے اوریہ کہ ہمیں خُدا کے سامنے کچھ بھی ثابت کرنے کی کوشش نہیں کرنی ہے، ہم راستبازی کے اُس انعام میں جوخُداوند یسوع نے ہمیں بخشا ہے آرام پا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور اِس طرح ہم دلیری سےمناجات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بھروسہ رکھ سکتے ہیں کہ خُدا ہمیں جواب دینے کا خواہشمند ہے۔ میں جانتی ہوں کہ خُدا میری اچھائی کے باعث میری دعاوٗں کوسنتا اور اُن کا جواب نہیں دیتا بلکہ وہ میری سُنتا اور جواب دیتا ہے کیونکہ وہ بھلا ہے!
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنی حیثیت میں خوش ہوں کیونکہ خُدا نے آپ کو اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔