انفردیت میں اطمینان

انفردیت میں اطمینان

آفتاب کا جلال اور ہے مہتاب کا جلال اور۔ ستاروں کا جلال اور(الگ ہے) کیونکہ ستارے ستارے کے جلال میں فرق  ہے۔  1 کرنتھیوں 15 : 41

ہم سب منفرد ہیں۔ سورج، چاند اور ستاروں کی مانند خُدا نے ہمیں اس طرح سے خلق کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور اُس نے ایک مقصد کے تحت ایسا کیا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کسی ضرورت کو پورا کرتا ہے، اورہم سب خُدا کے بڑے منصوبے کا حصّہ ہیں۔ جب ہم کسی اور شخص کی مانند بننے کی کوشش کرتے ہیں ہم اپنی ہستی کو کھو دیتے ہیں اورجو کچھ خُدا ہم سے چاہتا ہے کہ ہم بنیں ہم اس سے دور ہٹ جاتے ہیں۔ خُدا نے ہمیں اِس طرح سے تخلیق کیا ہے کہ ہم اس کے منصوبہ کے سانچے میں درستگی سے ڈھل  جاتے ہیں، اس لئے ہم دباؤ محسوس نہ کریں اور دوسروں کے منصوبہ کو اپنانے کی کوشش نہ کریں۔

منفرد ہونا درست بات ہی نہیں ہے بلکہ آپ کو تخلیق ہی اِسی طرح سے کیا گیا ہے۔ ہم سب کو اس طرح سے پیدا کیا گیا ہے کہ ہم سب کے مزاج مختلف ہیں، جسمانی خدوخال بھی مخلتف ہیں، انگلیوں کے نشان بھی مختلف ہیں، اور صلاحتیں اور نعمتیں بھی منفرد ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کریں کہ انفرادی طور پر ہماری ذمہ داری کیا ہے، اور پھر اس میں کامیابی حاصل کریں۔ اسی لئے رومیوں 12 باب میں ہمیں سیکھایا گیا ہے کہ ہم اپنی نعمتوں کو پرکھیں۔ ہمیں یہ جاننا ہے کہ ہم کس چیز میں مہارت رکھتے ہیں اور پھر اپنے پورے دِل سے اُس کام میں خود کو جھونک دیں۔

آپ ہر قسم کی موازنہ اور مقابلہ کی روح سے آزاد ہوکر خود سے اور اپنے اِرد گرد موجود لوگوں سے پیار کرسکتے اور اُن کو  قبول کرسکتے ہیں۔ وہ لوگ جو یہ جانتے ہیں کہ خُدا ان سے پیارکرتا ہے اوراُن کے لئے ایک منصوبہ رکھتا ہے دوسروں کی صلاحیتوں سے خوف زدہ نہیں ہوتے۔ وہ دوسروں کی صلاحیتوں سے محظوظ ہوتے ہیں اور جو کچھ وہ خود کرسکتے ہیں وہ اس سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

خُدا نے آپ کو نعمتیں اور جذبے عطا کئے ہیں تاکہ آپ اُن کو استعمال کریں۔ اپنی صلاحیتوں پر غور کریں، اپنی کمزوریوں پر نہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon