
کیا تم نہیں جانتے کہ تم خُدا کا مَقدِس (اُس کا مسکن) ہواورخُدا کا رُوح تم میں بسا ہوا ہے؟ (۱ کرنتھیوں ۳ : ۱۶)
پاک رُوح ہمارے اندر بستا ہے اور میں اُس کی عظیم برکات کے بارے میں سوچ کر حیران اور دنگ رہ جاتی ہوں۔ وہ ہمیں بڑے کام کرنے کے لئے اُبھارتا ہے۔ وہhttps://tv.joycemeyer.org/urdu/devotional/12-19-اُس-کا-مسکن/ تمام فرائض سرانجام دینے کے لئے ہمیں قوت بخشتا ہے۔ وہ ہمارے ساتھ قریبی شراکت میں رہتا ہے، ہمیں کبھی بھی نہیں چھوڑتا اور نہ ہی دست بردار ہوتا ہے۔
اس بات پر غور کریں ۔۔۔۔۔۔ اگر آپ اور میں خُداوند یسوع میں اِیماندار ہیں، ہم خُدا کے پاک رُوح کا مسکن ہیں! ہمیں اس سچائی پر اُس وقت تک غور کرتے رہنا چاہیے جب تک یہ ہماری زندگیوں میں شخصی مکاشفہ نہ بن جائے۔ اگر ہم ایسا کریں گے ہم کبھی بھی بے یارومددگار، نااُمید یا کمزور نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ہمارے ساتھ رہنے، ہم سے بات کرنے، ہمیں قوت دینے اور ہمیں زور بخشنے کا وعدہ کرتا ہے۔ ہمیں کبھی بھی دوستوں یا راھنمائی کی کمی نہ ہوگی کیونکہ وہ وعدہ کرتا ہے کہ ہم جو بھی کریں گے وہ اس میں ہماری راھنمائی کرے گا اور ہمارے ساتھ چلے گا۔
پولس اپنے نوجوان شاگرد تیمتھیس کو لکھتا ہے کہ ’’رُوح القّدس کے وسیلہ سے [اس کی مدد سے] جو ہم میں بسا ہوا ہے اس اچھّی امانت [سچائی] کی حفاظت [بڑی احتیاط ساتھ] کر[جو تجھے ملی ہے] ‘‘ (۲ تیمتھیس ۱ : ۱۴)۔
پاک رُوح کے بارے میں جس سچائی سے تو واقف ہے وہ بہت بیش قیمت ہے؛ میں تیری حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی حفاظت کر اور ان کو اپنےدِل میں رکھ ۔ ان کو اپنے سے دور نہ ہونے دے۔ چونکہ تو مسیح میں ایک اِیماندار ہے، پاک رُوح تجھ میں بستا ہے تاکہ جو تعلیم تو نے پائی ہے نہ صرف اس کی حفاظت کے لئے تیری مدد کرے بلکہ اس کو بڑھانے میں بھی مدد کرے اور تجھے اس قابل کرے کہ تو اسے دوسروں سے بانٹ سکے۔ اس کی تعریف کر، اس کی تعظیم کر، اس سے پیار اور پرستش کر۔ وہ بھلا ہے، بہت مہربان ہے، بہت مہیب ہے۔ وہ عظیم ہے ۔۔۔۔۔۔ اور تو اُس کا مسکن ہے!
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: ہر روز بلند آواز سے کئی بار یہ دہرائیں: ’’میں خُدا کا مسکن ہوں۔ وہ مجھ میں رہتا ہے۔‘‘