یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہوئے کیونکہ اُس کی (پُرشفقت) رحمت لازوال ہے وہ ہر صبح تازہ ہے تیری وفاداری عظیم ہے۔ نوحہ ۳: ۲۲۔۲۳
ہمارے لئےہرروز ایک نیا موقع ہے کہ ہم ماضی کی یادوں کو بھلا کربالکل نئی زندگی کا آغاز کریں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ خُدا نے دِن کو چوبیس گھنٹوں کے حصص میں بانٹ دیا ہے اوریہ اِس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہمیں روز کی بنیاد پرآغاز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیشہ ایک نیا دن، نیا مہینہ اورنیا سال ہوتا ہے۔ لیکن ان میں داخل ہونے سے پہلے ہمیں ایک فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
کیا آپ جرم کے احساس اور سزا کے خوف سے لڑ رہے ہیں؟ کیا سالوں پہلے یا کل ہی کئے گئےکسی کام کے بارے میں آپ اب بھی بُرا محسوس کررہے ہیں؟ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کتنا وقت گزر چکا ہے ماضی تو ماضی ہی ہے۔ جو ہو چکا ہے وہ گزر چکا ہے اور اب صرف خدا ہی اس کے تعلق سے کچھ کر سکتاہے۔ آپ کا حصہ یہ ہے کہ اپنی غلطی کا اِقرار کریں، اس سے توبہ کریں اور خدا سے معافی حاصل کرکے آگے بڑھیں۔
وحہ کی کتاب میں یرمیاہ نبی ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ خُدا کا رحم ہر روز تازہ ہے۔ ہر روز وہ ہمیں پھر سے نئے آغاز کا موقع دیتا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ خدا ہر روز نئے طور پررحم کرتا ہے۔۔۔ ہم ہر روز نئی شروعات کر سکتے ہیں!
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں بہت خوش ہوں کہ تیری رحمتیں ہر روز تازہ ہیں۔ تیری محبت، رحم، ترس اور وفاداری کے باعث میں ہرروز نئے طور سے شروع کرسکتا/سکتی ہوں ۔