اُس کی صورت پر ڈھلتے جانا

اُس کی صورت پر ڈھلتے جانا

اور مجھے اس بات کا بھروسہ ہے کہ جس نے تم میں نیک کام (اچھّا کام) شروع کیا ہے وہ اُسے یسوع مسیح کے دِن (اس کے دوبارہ آنےکے دنتک پورا کردے گا. فلپیوں 1 : 6

بائبل کے مطابق خُدا کمہار ہے اور ہم مٹی ہیں (رومیوں 9 : 20 – 21)۔ جب ہم پہلے خُداوند کے پاس آئے تھے تو ہم سخت مٹی کی مانند تھے اورایسی مٹی کے ساتھ جو نرم نہ ہو کام کرنا آسان نہیں ہوتا۔ لیکن خُدا ہمیں کمہار کے چَکے پر رکھتا ہے اور ہمیں دوبارہ سے ڈھالنا اور بنانا شروع کرتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگیوں کے لئے اُس کے شاندار منصوبہ کو جان سکیں۔

بعض اوقات ڈھالنے کے اس عمل میں شروعات میں بہت بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ اس عمل میں تکلیف ہوتی ہے کیونکہ خُدا ہماری زندگیوں سے ایسی باتوں کو اُکھاڑ کر پھینکتا ہے جو ہمیں اُس سے دور رکھتی ہیں۔ چونکہ وہ ہم سے مُحبّت کرتا ہے اس لئے وہ  ہماری زندگی میں اپنا کام جاری رکھتا ہے، وہ ہمارے بُرے رویے اور غلط سوچ کو چھانٹتا ہے اور احتیاط سے ہمیں دوبارہ صورت بخشتا ہے جب تک ہم درجہ بدرجہ اُس کے بیٹے کے ہم شکل نہیں بن جاتے۔

آپ اپنے بارے میں اس لئے حوصلہ نہ ہاریں کیونکہ آپ ابھی تک اپنی منزل پر نہیں پہنچے۔  جتنا خُدا آپ کی زندگی میں کام کرے گا اتنا ہی زیادہ اپ اس کے ساتھ تعلق میں نزدیکی حاصل کرتے جائیں گے۔ ہر روز اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں یہاں تک کہ جب خُدا آپ کی کانٹ چھانٹ بھی کررہا ہو۔ کمہار کو اپنا کام کرنے دیں اور بھروسہ رکھیں کہ وہ آپ کے لئے اپنے دِل میں بہترین خیال رکھتا ہے۔

آپ ہمیشہ خُدا پر بھروسہ کرسکتے ہیں کہ اس کے دل میں آپ کے لئے بہتری کے خیالات ہیں اور جو کچھ وہ آپ کی زندگی میں کرتا ہے وہ آپ کے فائدے کے لئے ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon