
مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا [یقین کے ساتھ] توکُّل ہے۔ زبُور 2:91
زندگی کے مختلف حالات میں ایسا لگتا ہے کہ یہ ہماری "طاقت سے باہر ہیں” یا "پانی ہمارے سر سے اُوپر گزر گیا ہے” ۔ چاروں طرف مسائل ہیں: نوکری کا چھوٹ جانا، کسی پیارے کا انتقال کر جانا، خاندان میں جھگڑا فساد ہونا، یا ڈاکٹر کی طرف سے کوئی بُری رپورٹ ملنا وغیرہ۔ جب ایسے حالات ہوتے ہیں، تو ہمارے اُوپرگھبراہٹ کی آزمائش ہوتی ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم اپنا کنٹرول کھو چُکے ہیں۔
لیکن ذرا اِس بات پر غور کریں: سچ تو یہ ہے کہ زندگی کا کوئی بھی اہم معاملہ کبھی بھی ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا۔ ایک ہی واحد چیز جو ہمیں سنبھالے رکھتی ہے — اور جس چیز کے لیے ہمیں سب سے زیادہ شُکر گزاری کرنی چاہیے — وہ ہے ہمارے باپ، خُدا کا فضل جولا تبدیل ہے۔ کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو خُدا کے اختیار سے باہرہو اس لیے اگر ہم زندگی کی ‘‘اتھاہ گہرائیوں” میں بھی ہوں گے تو ہم محفوظ ہوں گے کیونکہ ہم بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں ہمیشہ اپنی بانہوں میں پناہ دے گا۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، تیرا شُکر ہے کہ تُو میرے لیے پناہ گاہ ہے۔ مَیں یہ جانتا/جانتی ہوں کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے، مَیں محفوظ اور پُراطمینان ہوں۔ تیرا شُکر ہو کہ چاہے زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، مَیں اطمینان سے رہ سکتا/سکتی ہوں کیونکہ تُو مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا۔