وہ ہماری جان کا ایسا لنگر ہے جو ثابت قدم اورقائم رہتا ہے اور پردے کے اندر بھی پہنچتا ہے۔ عبرانیوں ۶ : ۱۹
ہم میں سے ہرایک اپنی زندگی میں مشکل وقت سے گزرتا ہے اورطوفان میں پھنسے جہاز کی مانند ہمیں بھی مضبوطی سے کھڑے رہنے کے لئے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ جہاز میں ایک لنگر ہوتا ہے جو اس کو مضبوطی سے قائم رہنے میں مدد کرتا ہے اور بائبل بتاتی ہے کہ ہماری جان کالنگر اُمید ہے۔
جب آپ اورمیں خُدا اوراُس کے کلام پراپنی اُمید لگاتے ہیں، تو ہوا اور لہروں کے باوجود ہم اپنی جگہ پر قائم رہیں گے۔
طوفان میں اُمید ہمیں یہ صلاحیت بخشتی ہے کہ حالات کو سچائی سے دیکھیں اوراس کے باوجود یہ اعتماد رکھیں کہ کچھ بہترہونے والا ہے۔ اس وجہ سے اُمید ایک بہت قوت بخش اوراہم خوبی ہے جو آپ کے اور میرے اندر ہونی چاہیے۔۔۔۔ خاص کر مصیبت کے دنوں میں۔ دراصل میرا اِیمان ہے کہ یہ وہ بنیاد ہے جس پر ہمیں اپنا اِیمان تعمیر کرنا ہے۔
کوئی بھی یہاں تک کہ خُدا بھی ہم سے یہ وعدہ نہیں کرتا کہ ہمیں کبھی نااُمیدی اورمصائب کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہم کبھی بھی اُمید رکھنا نہیں چھوڑتے۔ مثبت رویہ اپنائیں اورمسیح میں بخشی گئی اُمید کو تھامے رہیں جس کے وسیلہ سے ہم اس مقام پر پہنچیں گے جہاں ہم خُدا کی معجزانہ قدرت کو کام کرتا ہوا دیکھیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں اپنی اُمید تجھ پر لگاتا/لگاتی ہو۔ جدوجہد کے وقت تجھ پراِیمان اورعظیم کاموں کی اُمید میری زندگی کا لنگر ہیں۔