اَے خُداوند! اب مَیں کِس بات کے لِئے ٹھہرا ہُوں؟ میری اُمّید تُجھ ہی سے ہے۔ زبُور 39 : 7
خُدا کا کلام کہتا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ہم برکت پائیں (استثنا 9:29 دیکھیں)۔ یہ بتاتا ہے کہ جب ہم خُدا کی مرضی پر چلتے ہیں تو ہم ہر طرح سے برکت پا سکتے ہیں اور حاصل کریں گے۔ شیطان لوگوں کو خوفزدہ اور نااُمید رکھنا چاہتا ہے۔ نااُمیدی ہمارے خُدا کی طرف سے عطا کیے گئے اطمینان اور خُوشی کو چرا لیتی ہے۔
دشمن لوگوں کو بتاتا ہے کہ ان کے پاس کبھی کچھ نہیں ہوگا، ان کی زندگی کبھی نہیں بدلے گی اور حالات کبھی بہتر نہیں ہوں گے۔ اور جب لوگ اس کے جھوٹ پر یقین کرتے ہیں تو وہ نااُمید اور حوصلہ شکن رہتے ہیں۔ ہمیں وہی ملتا ہے جس کا ہم یقین کرتے ہیں، چاہے وہ مثبت ہو یا منفی، اس لیے یہ ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم مسلسل خُدا پر ایمان رکھیں، جیسا کہ مرقس 22:11-24 ہمیں کرنے کو کہتا ہے۔
نااُمید ہونے سے انکار کریں اور خُدا کے کلام پر بھروسہ رکھیں۔ ابرہام کی طرح بنیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگرچہ اس کے پاس اُمید کی کوئی وجہ نہیں تھی، لیکن وہ ایمان کے ساتھ اُمید رکھتا تھا کہ خُدا کے وعدے اس کی زندگی میں پورے ہوں گے۔ جب وہ انتظار کر رہا تھا، اُس نے خُدا کی حمد اور تمجید کی اور شیطان اُسے شک اور بےاعتقادی کے ساتھ شکست دینے کے قابل نہیں تھا (رومیوں 18:4-20 دیکھیں)۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، اُمید کی طاقت کے لیے تیرا شُکر ہو۔ میں شُکر گزار ہوں کہ میرے اردگرد کے حالات جیسے بھی ہوں، مَیں تجھ میں اور تیرے کلام میں اپنی اُمید رکھ سکتا/سکتی ہوں۔ مَیں آج مطمئن ہوں کیونکہ تُو میری اُمید کا ذریعہ ہے۔