کیونکہ جتنی باتیں پہلے لکھی گئیں وہ ہماری تعلیم کے لئے لکھی گئیں تاکہ [مضبوط اورصابر] صبر سے اور کتابِ مقدس [سے حاصل کی گئی] کی تسّلی سے اُمید رکھیں۔ (رومیوں ۱۵ : ۴ )
ہم سب کو حوصلے کی ضرورت ہے۔ بعض اوقات ہمیں حوصلہ شکنی کے گڑھے سے باہر نکلنے کے لئے حوصلہ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ہرموقع پرہمیں مثبت الفاظ ، اُمید کی کِرن، یا ایسے پیغام کی ضرورت ہے جس میں حوصلہ دیا جائے کہ، ’’تم کر سکتے ہو!‘‘
میں جانتی ہوں کہ خُدا خود سب سے بہترین حوصلہ کا منبع ہے اور ہمیں حوصلہ اوراُمید کے لئے اس کے پاس جانا چاہیے۔ وہ اپنے روح سے بھی ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے، لیکن وہ اپنے کلام کے وسیلہ سے بھی ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بہت دفعہ جب مجھے حوصلہ کی ضرورت ہوتی ہے یا اُمید میں زورآور ہونے کی ضرورت ہوتی ہے تو میں بائبل کی طرف رجوع کرتی ہوں، میرے بہت سے پسندیدہ حوالہ جات ہیں جن پرمیں اُس وقت گیان دھیان کرتی ہوں جب مجھے زور، سہارے یا حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔
خُدا کا کلام حوصلہ سے بھرا پڑا ہےاورجب تک ہمارے پاس بائبل ہے ہمارے پاس حوصلہ کا نسخہ موجود ہے۔ بائبل کے ایک ترجمہ میں بیان ہے کہ خُدا کا کلام وہ دوائی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔
جب دْکھ، پریشانی، نااُمیدی، اضطراب اور ماندگی میں آپ کو حوصلے کی ضرورت ہو تو خُدا کے کلام کی طرف رجوع کریں اوراُس کی حضوری میں انتظار کرتے ہوئے اس کے کلام کو اپنے دِل اورسوچوں میں بسنے دیں۔ خُدا کبھی آپ کو مایوس نہیں کرے گا اور آپ ہمیشہ اُس کے کلام پر تکیہ کرسکتے ہیں، خاص کر جب آپ کو اُمید اور حوصلہ کی ضرورت ہو۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آج آپ جو بھی کریں، اُمید کو تھامے رہیں۔