اِس طرح زیادہ بہتر ہے

لیکن میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا تمہارے لئے فائدہ مند (بھلا، مناسب، سود مند) ہے کیونکہ اگر میں نہ جاوٗں تووہ مددگار تمہارے پاس نہ آئے گا لیکن اگر جاوٗں گا تو اُسے تمہارے پاس بھیج دوں گا۔     (یُوحنّا ۱۶ : ۷)

ہماری زندگیوں میں پاک رُوح کی حضوری ہمارے تصور سے بھی زیادہ شاندار ہے۔ وہ ہمارا تسلّی دینے والا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ زندگی کےسفر میں جب بھی ہم زخمی ہوں گے وہ ہماری مدد کرے گا اورہمیں تسلی دے گا۔ مجھے یہ سوچ کر بہت اچھّا لگتا ہے کہ پاک رُوح میری سانس کی مانند مجھ سے قریب ہے۔

پاک رُوح ہمارے آگے چلتا ہے اورہماری راھنمائی کرتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگیوں میں خُدا کے منصوبے کے مطابق چلیں۔ اُس کی قیادت کی پیروی کوسمجھنا بے شک ایک سفر ہے۔ ہم اپنی سوچوں، خواہشات اور احساسات کے مطابق زندگی گزارنے کے عادی ہیں لیکن مسیحی ہوتے ہوئے ہمیں پاک رُوح کی راھنمائی میں چلنے کی ضرورت ہے۔ خُداوند یسوع نے مجسم ہوکرانسانی صورت اختیارکی اس لئے وہ ہمارے حالات کو سمجھتا ہے۔ اس خیال سےمجھے بہت تسلّی ملتی ہے کہ خُداوند یسوع مجھے سمجھتا ہے! وہ صابر ہے اور ہماری زندگی میں اپنا کام جاری رکھے گا جب تک ہم سیکھنے کے لئے راضی ہوں گے۔

خُداوند یسوع نے یہ کیوں کہا کہ میرا جانا اچھّا ہے تاکہ پاک رُوح کو بھیجوں؟ اِس سے بہتر کیا ہوسکتا تھا کہ خُداوند یسوع خود بحثیت انسان زمین موجود تھا؟ اس طرح سے خُداوند یسوع ایک وقت میں ایک ہی جگہ پر موجود ہوسکتے ہیں لیکن پاک رُوح ہوجگہ ہوسکتا ہے، ایک ہی وقت میں سب کی زندگیوں میں کام کرتا ہوا۔ یہ حیران کن ہے! وہ ہمیں کبھی بھی نہیں چھوڑتا، ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں۔ وہ ہمارے بارے میں سب کچھ جانتا ہے اور ہم میں کام کررہا ہے تاکہ ہر ٹوٹی اور زخمی چیز کو شفا بخشے اور کام کے لائق بنا دے۔ پاک رُوح کی عظیم قوت اورحکمت کے وسیلہ سے ہم ہر طرح سے ہرروز بہترہوتے جاتے ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  پاک رُوح سے کہیں کہ آپ جیسے ہیں اُسی حالت میں آپ کو قبول کرے اور آپ کو ویسا بنا دے جیسا وہ بنانا چاھتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon