اِطمِینان سے رہنا

اِطمِینان سے رہنا

مَیں تُمہیں اِطمِینان دِئے جاتا ہُوں۔ اپنا اِطمِینان تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے مَیں تُمہیں اُس طرح نہیں دیتا۔ تُمہارا دِل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔  یُوحنّا 14 : 27

زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے اطمینان اہم ترین عناصر میں سے ایک ہے۔

مایوسی اور جدوجہد کی زندگی، اطمینان کے بغیر زندگی، ان چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کا نتیجہ ہے جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ جب آپ اپنے قابو سے باہر چیزوں کے بارے میں فکر مند ہوتے ہیں تو تناؤ اور پریشانی آپ کی زندگی میں داخل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

پولس رسول نے کہا، ” کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ تو خُدا کا اِطمِینان جو سمجھ سے بِالکُل باہر ہے  تُمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسِیح یِسُوع میں محفُوظ رکھّے گا” (فِلِپّیوں  4 : 6 – 7)۔

جب ہمیں احساس ہو جاتا ہے کہ ہم کسی چیز کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں اور پریشان ہو رہے ہیں تو ہمیں دُعا شروع کرنے کی ضرورت ہے اور فوری طور پر صورتحال کو خُدا کے حوالے کر دینا چاہیے، شُکر ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق مہیا کرے گا اور ہمیں اطمینان کی پیشکش کرے گا۔ آپ کو اور مجھے مایوسی اور جدوجہد کی زندگی کے لیے نہیں بلایا گیا ہے۔ یسوع آیا تاکہ ہم راستبازی، خوشی اور اطمینان حاصل کر سکیں!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں اِس اطمینان کے لیے شُکر گزار ہوں۔ یہ ایک شاندار تحفہ ہے جو تُو نے مجھے دیا ہے اور میں تجھ سے ہر حال میں ہمیشہ مطمیئن رہنے کے لیے مدد مانگتا/مانگتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon