
کیونکہ تم کو اِیمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نجات ملی ہے اور یہ تمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشش ہے۔ اور نہ اعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔ افسیوں 2 : 8 – 9
یہ بہت عظیم حقیقت ہے کہ نجات خُدا کے مفت فضل کے سبب سے ملتی ہے اور بچّے کی طرح سادہ اِیمان لا کرحاصل کی جاسکتی ہے۔ شُکرگزاری کی بات یہ ہے کہ ہمیں نجات پانے کے لئے کچھ بھی نہیں کرنا کیونکہ خُداوند یسوع نے سب کام مکمل کردیا ہے۔ فقط اِیمان لانے سے ہم اسے حاصل کرتے ہیں! میرا اِیمان ہے کہ جس طرح ہم گناہوں کی معافی اور ہمیشہ کی زندگی (نجات) حاصل کرتے ہیں اِسی طرح ہمیں ہر روز زندگی بسر کرنی ہے۔ ہمیں اپنے ہر کام میں اِیمان کو شامل کرنا ہے۔
اِیمان کا مطلب ہے روح، جان اور بدن / پوری ہستی سے خُدا کی قدرت، حکمت اور بھلائی پر پورے بھروسہ اور اعتماد کے ساتھ تکیہ کرنا۔ جب ہم ہر بات میں اُس پر تکیہ کرتے ہوئے زندگی بسر کرتے ہیں تو ہر ضروری کام کو سرانجام دینے کے لئے وہ ہمیشہ ہماری راھنمائی کرے گا اور ہمیں قوت اور قابلیت بخشے گا۔ خوشخبری یہ ہے کہ آپ کو کبھی بھی اپنے زور میں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں! خُدا نے پاک رُوُح کو بھیجا ہے جو آپ کا مددگار ہے پس مدد جس کی آپ کو آج اور ہر روز ضرورت ہے مانگیں اور اُسے حاصل کریں اور خُدا کی مُحبّت، رحم اور فضل میں آرام پائیں۔
اپنی سارے خوف، پریشانیاں اور فکریں سادہ اِیمان سے بدل لیں اور آج خوشیمنائیں۔