اِیمان اور فضل

ادمی کی رفتار خُداوند کی طرف سے ہے۔ پس اِنسان اپنی راہ کو کیونکر جان سکتا ہے؟                          (امثال ۲۰ : ۲۴)

جب ڈیو اور میں  نے محسوس کیا کہ خُدا ہمیں ٹیلی وژن منسٹری کے لئے بُلا رہا ہے تو ہم نے اس سمت میں اِیمان سے قدم بڑھانا شروع کردیئے۔ ہم پیسے کے بغیر یہ نہیں کرسکتے تھے پس پہلا کام جو ہم  نے کیا وہ یہ تھا کہ اپنے رابطے میں شامل لوگوں سے بات چیت شروع کردی اور دوستوں اور خدمت میں شامل ساتھیوں کو کہنا شروع کیا کہ وہ ٹیلی وژن منسٹری کا آغاز کرنے کے لئے ہماری مالی مدد کریں۔ ہم نے محسوس کیا کہ ضرورت کے مطابق خُدا ایک مخصوص رقم ہمیں دینا چاہتا ہے اور یہ رقم اُس نے ہمارے دِل میں ڈال دی اور جو رقم ہمیں موصول ہوئی یہ بالکل وہی تھی۔

پھر ہم نے ایک اور قدم اُٹھایا۔ ہمیں ایک پروڈیوسر کی ضرورت تھی اور خُدا نے اسے بھی مہیا کردیا۔ جب خُدا نے ہم سے بات کی اس سے تین ماہ قبل ایک شخص نے ٹیلی وژن پروڈیوسر کی نوکری کے لئے درخواست دی تھی لیکن چونکہ اس وقت ہمارے پاس ٹیلی وژن خدمت نہیں تھی اس لئے ہم نے اسے یہ کہہ کرمنع کردیا کہ ہمیں آپ کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔ جب وقت آیا ہمیں وہ شخص یاد تھا اور ہم نے جانا کہ خُدا نے قبل از وقت ہماری ضرورت کو پورا کردیا ہے۔

اگلا قدم جو ہم نے اُٹھایا وہ یہ تھا کہ کچھ ٹی. وی.اسٹیشنز پر ہفتہ میں ایک دن کا وقت خرید لیا۔ اور چونکہ ان پروگرامز کے وسیلہ سے ہمارے اخراجات پورے ہوجاتے تھے اور ان کا نتیجہ بھی اچھا نکل رہا تھا ہم نے اور وقت خرید لیا۔ آخر کار ہم نے ہر روز ٹیلی وژن پروگرام شروع کردیا اور اب ہرروز پروگرام کرتے ہیں جو تمام دنیا میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دُعا کے وسیلہ سے یہ لاکھوں لوگوں کے لئے باعثِ برکت ہے۔

خُدا نے ڈیو اور میری مدد کی کہ ہم ایک وقت میں ایک قدم اُٹھائیں اور اِسی طرح وہ آپ کی بھی مدد کرے گا۔ جب بھی ہم اِیمان کا قدم اُٹھاتے ہیں خُدا ہمیں فضل بخشتا ہے اور میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ فضل کی توقع کریں۔ خُدا آپ کی ضرورتوں سے واقف ہے اور اُس کے پاس آپ کے مسائل کا حل موجود ہے پس جب خوف آپ کا دروازہ کھٹکھٹائے تو اِیمان سے جواب دیں اور آپ عظیم کام کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اعتماد رکھیں کہ خُدا آپ کی راھنمائی کررہا اور آپ پر فضل کررہا ہے

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon