
کیونکہ خُدا نے ہمیں دہشت (بزدلی، ناکامی، دباؤ اورشدید خوف) کی رُوح نہیں بلکہ (اُس نے ہمیں بخشی ہے) قدرت اور مُحبّت اور تربیت کی رُوح دی ہے۔ 2 تیمتھیس 1 : 7
اگر آپ کو آج اپنی زندگی کے کسی حصّہ میں شک، فکرمندی، پریشانی یا خوف کا سامنا ہے تو اس کا علاج اِیمان ہے۔
اس کو اس طرح سے سمجھیں: اگر آپ یا میں کوئی زہر کھا لیتے ہیں تو ہمیں فوری طور پر تریاق کی ضرورت ہوگی۔ یہ بات شک، فکرمندی، پریشانی اور خوف کے زہر کے علاج کے لئے بھی سچ ہے۔ اس کے لئے تریاق کی ضرورت ہے ۔۔۔۔ اور وہ تریاق اِیمان ہے۔
جب یہ تمام باتیں جو ہماری خوشی کوچھین لیتی ہیں ہمارے دروازے پر دستک دیتی ہیں تو ہم ایمان سے جواب دے سکتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ خُدا پر ہمارا اِیمان دشمن کوشکست دے سکتا ہے اور ہمیں اُس کی نزدیکی بخش سکتا ہے اور ہمیں اُس میں آرام اور حفاظت مل جاتے ہیں۔
یعقوب 1 : 5 – 7 میں ہمیں بتایا گیا ہےکہ جب ہمیں کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم اِیمان سے دُعا کریں اور خُدا ہمیں اس کا جواب دے گا اور ہمیں ملامت نہیں کرے گا۔ یہ بہت سادہ ہے لیکن اہم بات ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہم عمل میں کامل نہ ہوں، ہمیں صرف کرنا یہ ہے کہ ہم خُدا سے اِیمان سے مانگیں اور وہ ہماری مدد کرے گا!
خُداوند پر بھروسہ رکھیں۔ اُس کے پاس آپ کو چھڑانے اور آپ کی زندگی کو بالکل نئی راہ پرلانے کی قدرت ہے۔