اِیمان رکھیں اور خُدا سے حاصل کریں

اِیمان رکھیں اور خُدا سے حاصل کریں

کیونکہ اُس کی معموری (کثرت) میں سے ہم سب نے پایا(ہم سب کا اس میں حصہ تھا اور ہم سب کو دیا گیا) یعنی فضل پر (ڈھیر) فضل۔  یُوحنّا 1 : 16

بار بارخُدا کے کلام میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ ہم خُدا سے حاصل کریں۔ وہ ہمیشہ اپنا فضل اور اپنی برکات نازل کرتا ہے۔ اس فضل اور برکت کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے ۔۔۔۔ اور خُدا کے ساتھ قریبی تعلق میں زندگی بسر کرنے کے لئے ۔۔۔۔ یہ بہت اہم ہے کہ ہم مفت میں وہ سب لے لیں جو وہ ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔

ہمارے بڑے مسائل میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم لفظ مفت کا یقین نہیں کرتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے دُنیا کے نظام میں دیکھا ہے کہ کوئی بھی چیز اصل میں مفت نہیں ملتی۔ یہاں تک کہ جب ہمیں بتایا جاتا ہے کہ فلاں چیز مفت ہے تو عموماً اس پر بھی ہمیں کوئی ایسی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے جو ہم سے خیفہ رکھی جاتی ہے۔

لیکن خُدا کی بادشاہی جو فضل اور مُحبّت پر مبنی ہے وہ دُنیا کی بادشاہی کی مانند نہیں ہے۔ خُدا کی شاندار مُحبّت ایک انعام ہے جو وہ مفت میں دیتا ہے۔ ہمیں صرف یہ کرنا ہے کہ اپنے دِل کو کھولیں، اُس کے کلام پر اِیمان رکھیں، اور شُکر گزاری کے ساتھ اُسے قبول کریں۔

اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے ارد گرد اس وقت حالات کیسے ہیں، خُدا کے کلام پر کھڑے ہوجائیں اور اِیمان رکھیں کہ اُس کی بھلائی اور فضل آپ کی زندگی پر انڈیلے گئے ہیں۔ آج ہی اِس پر اِیمان رکھیں اور اُسے قبول کریں۔


نظامِ دنیا کے مطابق "جب میں دیکھ لوں گا/گی تو میں یقین کر لوں گا/گی۔خُدا کی بادشاہی کے مطابق "میں لینے سے پہلے ہی اِیمان رکھوں گا/گی۔"

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon