
اس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راست بازی اِیمان سے اِیمان کے لئے ظاہر ہوتی ہے جیسا لکھا ہے کہ راست باز اِیمان سے جیتا رہے گا۔ رومیوں 1 : 17
میرا ہمیشہ سے یہ نصب العین رہا ہے کہ اِیمان سے ایِمان تک زندگی بسر کروں۔ کچھ سال پہلے خُدا نے مجھ پر ظاہر کیا کہ "جوائیس تم اکثر اِیمان سے اِیمان تک پھر شک سے بے یقینی کی طرف، پھر اِیمان تک اورشک اور بے یقینی کی کیفیت تک سفر کرتی رہتی ہو۔”
بعض اوقات ہماری زندگی بہت سی چیزوں کا امتزاج ہوتی ہے۔ ایک وقت میں ہم بہت پرُاعتماد ہوتے ہیں اور پھر دوسرے ہی لمحے ہم خوف زدہ ہوجاتے ہیں؛ ہم مثبت ہوتے ہیں اور پھر کچھ دیر میں ہم منفی ہوجاتے ہیں، پھر ہم اِیمان سے بھرے ہوتے ہیں، لیکن پھر ہم شک کرتے ہیں۔ یہ امتزاج اکثر ہماری گفتگو سے بھی عیاں ہوتا ہے جیسا کہ ہم یعقوب 3 : 10 میں دیکھتے ہیں : "ایک ہی منُہ سے مبارک باد اور بد دُعا نکلتی ہے۔ اَے میرے بھائیو! ایسانہ ہونا چاہیے۔”
مجھے پورا یقین ہے کہ یہ تقریباً ناممکن لگتا ہے کہ ہم صرف اِیمان ہی رکھیں اور کبھی بھی شک نہ کریں لیکن اگرچہ یہ انسان کے لئے تو ناممکن ہے لیکن خُدا کے لئے سب کچھ ممکن ہے۔ آئیں ہم خُدا پر بھروسہ کریں کہ وہ ہماری مدد کرے گا تاکہ ہم اِیمان سے اِیمان تک کا سفر کریں اور ہر وقت اُس پر بھروسہ کریں۔
ہر کام جو آپ کرتے ہیں اِیمان سے کریں اس یقین کے ساتھ کہ خُدا آپ کے ساتھ ہے اور وہ آپ کی مدد کے لئے تیار ہے!