اِیمان کا اِقرار کرنا

اِیمان کا اِقرار کرنا

خُداوند بھلا ہے اور مُصِیبت کے دِن پناہ گاہ ہے۔ وہ اپنے توکُّل کرنے والوں کو جانتا (پہچانتا، ان کے حالات سے واقف ہے اور سمجھتا) ہے۔  ناحُوم  1 :  7

جب آپ یہ اِقرار کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اوراس خیال پرغور کرتے ہیں کہ میں خُدا پر مکمل بھروسہ کرتا/کرتی ہوں؛ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ کی سوچ بدل جائے گی اور اس سبب سے آپ خُدا پر بھروسہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اچھّی باتوں پرغورکرنا آپ کی عادت بن جائے گی اور آپ ایسی باتوں پرغور کرتے رہیں گے اوراپنی زندگی میں آنے والی ہر فتح کے لیے خُدا کا شکر اَدا کریں گے۔ جب ہم ہر قسم کے حالات میں دُعا کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو زندگی بہت خوشگوار ہوجاتی ہے اور کسی چیز کی فکر نہیں رہتی۔

اگرشروع میں آپ کو اپنی سوچ کو تبدیل کرنا مشکل لگے تو بے دل نہ ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ اپنی سوچ کو تبدیل کرنے کے اثرات کو قبول کرنے سے پہلے 1,000 بار آپ کو یہ کہنا پڑے کہ میں خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں اورمیں فکر مند نہیں ہوں گا/گی۔  بس یاد رکھیں کہ ہر بار جب آپ وہ سوچتے اور کہتے ہیں جس سے خُدا راضی ہوتا ہے، آپ ترقی کرتے ہیں. شیطان مسلسل کوشش کرے گا کہ آپ ہار مان جائیں لیکن اگر آپ مسلسل خُدا پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کریں گے تو میں ضمانت دیتی ہوں کہ آپ صیح وقت پر نتیجہ دیکھیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو قابل اعتماد ہے اور میں اپنی زندگی کے ہر شعبے میں تجھ پر انحصار کر سکتا/سکتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ تُومیری زندگی کے ہر مسئلہ کو حل کرسکتا ہے۔ میں فکر نہیں کروں گا/گی؛ بلکہ میں تجھ پر بھروسہ کروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon