تم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تمہارا مخالف ابلیس (سخت بھوک سے) گرجنے والے شیر ببر کی طرح ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کھائے۔
تم اِیمان میں مضبوط (اُس کے حملوں کے خلاف ۔۔۔۔۔ مستحکم، قائم، مضبوط، غیر متزلزل اور پُرعظم) ہو کر… 1 پطرس 5 : 8 – 9
اکثر ہم اِیمان کو ذریعہ بنا کراُس مقام پر پہنچنا چاہتے ہیں جہاں کوئی مصیبت نہ ہو۔ لیکن اِیمان کا مقصد ہمیشہ ہمیں مصیبت سے بچانا نہیں ہوتا؛ بلکہ ہمیں مصیبت میں سے گزارنا ہوتا ہے۔ اگر ہمیں کبھی کوئی مشکل پیش نہ آئے، تو ہمیں اِیمان کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
ہمیں مشکلات سے دور رہنے کی آزمائش کا سامنا رہتا ہے لیکن خُداوند فرماتا ہے کہ ہمیں ان میں سے گزرنا ہے۔ خوشخبری یہ ہے کہ اُس نے وعدہ کیا ہے کہ ہمیں کبھی بھی اِن میں سے تنہا نہیں گزرنا پڑے گا۔ وہ ہمیشہ موجود ہوگا تاکہ ہر طرح سے ہماری مدد کرے۔ اُس نے ہم سے کہا ہے کہ "تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں (یسعیاہ 41 : 10)۔
ہم ہرروز اپنی جگہ پر قائم رہ کرابلیس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ خُدا کی قربت حاصل کرنے کے بہت سے طریقوں میں سے سب سے بہترین طریقہ مشکل حالات میں مستحکم رہنا ہے اور مشکلات میں بھی آگے بڑھنا ہے۔ خُدا مدد کے لئے آپ کے ساتھ ہے اِس لئے ہمت نہ ہاریں!
ابلیس اُس وقت ہمت ہار جائے گا جب وہ یہ جان لے گا کہ آپ ہمت ہارنے والے نہیں ہیں۔