اِیمان کی خوشی

اِیمان کی خوشی

جہاں رویا نہیں وہاں لوگ بے قید ہوجاتے ہیں۔  امثال 29 : 18

امثال کی کتاب میں کہا گیا ہے کہ جہاں رویا نہیں وہاں لوگ بے قید ہوجاتے ہیں۔ رویا ایک ایسی چیز ہے جسے ہم اپنے ذہن میں دیکھتے ہیں، جیسا کہ ایک تعریف میں یوں بیان کیا گیا ہے "ایک خیالی منظر”۔ ہو سکتا ہے کہ یہ کوئی ایسا خیال ہے جو خُدا ہمارے دِلوں میں ڈالتا ہے یا یہ کوئی ایسی بات ہے جس کی ہم توقع کرتے ہیں اورجسے ہم نے دُعا میں خُدا کے سُپرد کیا ہوا ہے۔ ہماری اپنی شخصی زندگی کے لئے رویا سے مراد ہمارے وہ خیالات ہیں جو ہم اپنے اور اپنے مستقبل کے بارے میں رکھتے ہیں۔

میں نے غور کیا ہے کہ کچھ لوگوں اچھی باتوں پر یقین کرنے سے ڈرتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ خود کو کسی نااُمیدی کے لئے تیار کررہے ہیں۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ اگر وہ اِیمان نہیں رکھیں گے تو وہ  مسلسل نااُمید ہی رہیں گے۔ میں یہ محسوس کرتی ہوں  کہ اگر میں بہت سی باتوں کے لئے ایمان رکھو اور مجھے اس کا آدھا بھی ملے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ میں کسی بھی بات کے لئے بھروسہ نہ رکھو اورمجھے سب کچھ مل جائے۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اچھّی چیزوں کے لئے ایِمان رکھنا شروع کردیں ۔ اِیمان رکھیں کہ اس زندگی میں مسیح کے وسیلہ سے آپ وہ سب کچھ جو ضروری ہے کر سکتے ہیں۔ جب آپ یقین رکھیں گے تواِس سے آپ کے اندر اِیمان کو تحریک ملے گی اور اِیمان لانا خُدا کو پسند ہے، اور آپ کو اُس کی نزدیکی حاصل  ہوتی ہے۔

"یہ کام کبھی نہیں ہوسکتا” ایسے رویہ کو ترک کر دیں۔ اپنے اِیمان کو بڑھائیں۔ اگرکوئی ایسا کام ہے جسے کے بارے میں آپ نہیں جانتے کہ اسے کس طرح سے کریں تو اپنی سوچوں کو جانچنا شروع کردیں۔ کیا حال ہی میں آپ نے کسی بات کے لئے ایمان رکھا ہے؟ اگر آپ ایمانداری سے اس کا جواب دیں گے تو ہی آپ کی مدد ہوگی تاکہ آپ یہ سمجھ سکیں کہ جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ آپ کو کیوں مِل نہیں رہا۔

خُدا نے ہمیں دعوت دی ہے کہ ہم دلیری اور اس اعتماد کے ساتھ دُعا کریں کہ وہ بھلا ہےاور میں یہ مشورہ دوں گی کہ آج ہی سے شروع کریں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon