اپنی آزادی کے لئے عملی قدم اُٹھائیں

اپنی آزادی کے لئے عملی قدم اُٹھائیں

پس اگر بیٹا تمہیں آزاد کرے گا تو تم واقعی آزاد ہوگے۔ یوحنا ۸ : ۳۶

کیونکہ خُدا نے ہمیں کسی بھی قسم کے بندھن میں رہنے کے لئے خلق نہیں کیا اِس لئےہم آزادی کا تجربہ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔ یعنیٰ مسیح میں بخشی گئی تمام چیزوں سے محظوظ ہونے کی آزادی۔ اس نے ہمیں زندگی دی ہے اور ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم اُس سے لطف اندوز ہوں۔

محض خواہش کرنے سے ہم آزاد نہیں ہوجاتے۔ ہمیں عملی قدم اُٹھانا ہے۔ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم خدا کے کلام اور پاک روح کی رہنمائی کی پیروی کریں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نتائج کے لئے ہمیں صرف کلام کو پڑھنا اور سُننا ہی کافی نہیں ہے۔۔۔ ضروری ہے کہ ہم اُس کے مطابق عمل بھی کریں۔

کیا آپ اپنی زندگی میں آزادی سے لطف اندوز ہورہے ہیں؟ خدا سےمیری دُعا ہے کہ آپ اس آزادی کی تلاش کریں جو یسوع میں آپ کی میراث ہے۔ کیونکہ اس نے ہمیں گناہ کی قوت سے رہائی دلانے کے لئے صلیب پراپنی جان دی۔ آپ اورمیں اپنی زندگی کے ہر مسئلہ سے رہائی پا سکتے ہیں۔

آزادی آپ کی ہے؛ قدم بڑھائیں اوراِس کو لے لیں۔ پاک روح کی پیروی کریں اور یسوع مسیح میں خدا کی دی گئی آزادی سے محظوظ ہوں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں تجھ میں گناہ اورہر قسم کے بندھن سے رہائی پاتا/پاتی ہوں۔ میں اپنی زندگی میں پاک روح کی پیروی کے وسیلہ سے اپنی آزادی حاصل کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon