آپ اپنے قد کی لمبائی میں ایک انچ بھی نہیں بڑھا سکتے!

آپ اپنے قد کی لمبائی میں ایک انچ بھی نہیں بڑھا سکتے!

تم میں سے ایسا کون ہے جو فکر کر کے اپنی عمر میں ایک گھڑی(ایک لمحہ) بھی بڑھا سکے؟   متی ۶: ۲۷

فکر ہر گز ہمارے لئے کوئی اچھائی پیدا نہیں کر سکتی۔ یہ ہمارے لئے کسی چیز کو بھی تبدیل نہیں کر سکتی،اور ہم بہت سا وقت ان باتوں کی فکر میں ضائع کر دیتے ہیں جو ہمارے اختیار میں نہیں ہیں، جن کو صرف خدا ہی تبدیل کر سکتا ہے۔

بائبل مقدس فرماتی ہے کہ ہم فکر کر کے اپنے قد میں ایک انچ بھی نہیں بڑھا سکتے۔ تو بھی ہم ہر وقت فکر ہی کرتے رہتے ہیں اور ہم کہیں بھی پہنچ نہیں پاتے۔

بہت زیادہ پریشانی کی حالت میں بہت زیادہ جذباتی قوت صرف ہو جاتی ہے،ہم بہت تھک جاتے ہیں ،ہماری صحت خراب ہو جاتی ہے، ہماری خوشی جاتی رہتی ہے اور ہماری زندگی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوتی۔ جو چیزیں صرف خدا کے اختیار سے درست ہوتی ہیں ہمیں ان کو درست کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے،کیونکہ اس سارے عمل میں ابلیس تالیاں بجاتا اور خوش ہوتا ہے!

یسوع یوحنا ۱۴: ۲۷میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ’’گھبراوٗ نہیں‘‘ اور یوحنا ۱۶: ۳۳ میں لکھا ہے کہ ’’خاطر جمع رکھو‘‘۔ میرا خیال ہے کہ جب ہم ایسا کرتے ہیں تو کہ ابلیس کے منہ پر ایک جان لیوا مکا رسید کرتے ہیں۔ جب آپ یہ سمجھ جائیں گے کہ آپ ہر چیز کو ٹھیک نہیں کر سکتے تو آپ کی گھبراہٹ جاتی رہے گی، اور جب آپ کو یہ پتہ چل جائے گاکہ خدا کر سکتا ہے تو آپ کی خاطر جمع ہو گی!

اس لئے فکر نہ کریں اور نہ ہی گھبرائیں بلکہ خاطر جمع رکھیں اور ابلیس کو بھگا دیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند، فکر کرنے سے مجھے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، اس لئے میں ہر چیز کو پسِ پشت ڈالتا/ڈالتی ہوں۔ جس چیز کو میں درست نہیں کر سکتا/سکتی اُسے تو کر سکتا ہے۔ تو میری گھبراہٹ کو دورکر دےاور مجھے شادمانی عطا کر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon