اور جسمانی نیت( پاک روح کے بغیرہماری عقل اور منطق )موت ہےمگر روحانی(پاک روح)نیت زندگی(جان) اور اطمینان(موجودہ زمانہ کے لئے اور ہمیشہ تک) ہے۔ رومیوں ۸: ۶
اس وقت آپ اور میں جنگ کی حالت میں ہیں۔ یہ جنگ روحانی ہے اور ہم اس دنیا کے تاریکی کے حاکموں اور شرارت کی روحانی فوجوں سے کشتی کرتے ہیں (افسیوں ۶ : ۱۲)۔ جنگ جیتنے کے لئے ہمیں پاک روح کی حکمت کی ضرورت ہے۔
افسوس کی بات ہے کہ بہت سے اِیماندار جسمانی نیت یا عقل سے چلتے ہیں۔ لیکن اگر ہم اپنےطرزِ زندگی کے وسیلہ سےدنیا میں تبدیلی کا سبب بننا چاہتے ہیں، توضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جسم میں زندگی بسر کرنا ترک کردیں اورروح میں زندگی گزارنے کا آغاز کریں۔
ہم میں سے ہرایک کو لگا تار کوشش کرنی ہے تاکہ اپنی جسمانی خواہشات کو پاک روح کے تابع کردیں اوراپنے جذبات اور عقل کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔ پاک کلام سکھاتا ہے کہ روح جسم کے خلاف جنگ کرتی ہے اور جسم روح کے خلاف جنگ کرتا ہے، اس لئے وہ مکمل طور پر ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔
یہ جنگ ہے!ابلیس کو ہم سے نفرت ہے، اور وہ بلاناغہ، وقت سے زیادہ کام کر رہا ہے،اوراس کوشش میں ہے کہ ہے کہ ہم جسم کے سامنے ہا رمان لیں۔
آخرکار یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ کون آپ کی زندگی میں فتح یابی سے ہمکنار ہوگا۔ خوش خبری یہ ہے کہ آپ کو اپنے جسم کے ماتحت ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ روح میں زندگی بسر کریں اور اپنے جسم کو خدا کی مرضی کے تابع کردیں۔آپ آج ہی جنگ میں فتح یاب ہو سکتے ہیں!
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں آج ہی جنگ میں فتح یابی حاصل کرنا چاہتا/چاہتی ہوں ۔ مجھے پاک روح کی حکمت بخش دے جو زندگی اور اطمینان کا باعث ہے۔ میں آج تیری روح سے لبریز ہوتا/ہوتی ہوں۔ میری مدد کر تاکہ میں اپنے جسم کو تیری مرضی کے تابع کروں۔