اس سے پیشتر کہ میں نے تجھے بطن میں خلق کیا۔ میں تجھے جانتا تھا[اور] تیری ولادت سے پہلے میں نے تجھے مخصوص[چنا ہوا وسیلہ] کیااور قوموں کے لئے تجھے نبی ٹھہرایا۔ یرمیاہ ۱: ۵
کیا کبھی آپ نے یہ محسوس کیا کہ خدا آپ سے نااُمید ہے؟ میں ایسا محسوس کیا کرتی تھی پھر ایک دن اس نے مجھ سے کہا،’’جوئیس تم میرے لئے اجنبی نہیں ہو۔ جب میں نے تمہیں چنا میں اس وقت تمہیں جانتا تھا۔‘‘
اس بات پر غور کریں کہ خدا شروع سے آخر تک سب کچھ جانتا ہے، اور ہماری زندگی کے تمام ایام اس کی کتاب میں مندرج ہیں۔ خدا ہمارے مستقبل کے ہر اچّھے اور بُرے فیصلہ سے بھی واقف ہے، خدا ہمارے دنیا میں آنے سے پیشترسےان فیصلوں سے آگاہ ہے ۔ خدا ہماری ان باتوں سے بھی واقف ہے جو ہم نے ابھی تک اپنے منہ سے ادانہیں کی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ ہمارے منہ کے اس کلام سے بھی واقف ہے جوآج سے ایک سال بعد کہنے والے ہیں۔
بعض اوقات ہم یہی سوچتے ہیں کہ خدا ہم سے بہت زیادہ نااُمید ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہم سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ اور ہمیں ان کے متعلق لاپراہ نہیں بننا بلکہ ہمیں ان پر سنجیدگی سے غور کرنا ہے لیکن ہماری غلطیوں کے باوجود خدا ہم سے اُمید لگائے ہوئے ہے اور اگر ہم اس کی قربت میں رہیں تووہ ہمیں تبدیل بھی کر سکتا ہے۔
خدا نااُمید نہیں ہے ! بلکہ وہ ہمارے بارے میں بہت پُراُمید ہے۔ وہ ہماری سوچ سے زیادہ ہم سےتوقع رکھتا ہ
یہ دُعا کریں:
اَے خدا مجھے اس خیال سے بہت تقویت ملتی ہے کہ تو مجھ سےاُمید لگائے ہوئے ہے کیونکہ بعض اوقات میں خود اپنے اوپر بھروسہ نہیں کرتا/کرتی لیکن مجھ پر تیرا بھروسہ قائم ہےاور اس بات سے مجھے قوت ملتی ہے تاکہ میں اپنی خامیوں پر فتح پاوٗں اور تیری پیروی کروں۔