ہر ایک بات میں شُکر گزاری کروکیونکہ مسیح یسوع میں تمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے؟ (۱ تھسلنیکیوں ۵ : ۱۸)
بہت سےلوگ خُدا کی آواز اِس لئے سُننا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگیوں میں خُد اکی مرضی کو جانیں۔ بعض اوقات لوگ خُدا کی مرضی کو جاننا دنیا کا سب سے پیچدہ بھید(راز) سمجھتے ہیں اور اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، ’’ اگر مجھے خُدا کی مرضی کا علم ہوتا تو میں ضروراُس پر عمل کرتا/کرتی،‘‘ یا ’’میں حقیقت میں خُدا کی پیروی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں؛ بس میں یقین سے نہیں کہہ سکتی کہ اُس کی مرضی ہے کیا۔‘‘
میں یہ تو نہیں جانتی کہ آپ کے لئے خُدا کی کیا مرضی ہے شاید وہ چاہتا ہے کہ آپ کسی دوسرے شہر میں چلے جائیں، اپنی نوکری تبدیل کر لیں، یا چرچ میں کوئی خاص خدمت سرانجام دیں لیکن میں آپ کو خُدا کی مرضی جاننے اور اس پر عمل کرنے کا ایک بالکل صیح راستہ بتاتی ہوں : شُکرگزاری کریں۔ ہر وقت ۔۔۔۔۔۔ شُکرگزاری کریں، چاہے حالات کیسےہی کیوں نہ ہوں۔ یہ بالکل صیح ہے ہر حالت میں شُکرگزاردِل رکھیں اوراِس طرح باقی تمام باتیں بھی واضح ہو جائیں گی۔ بعض اوقات شکرگزاری کرنا آسان ہوتا ہے لیکن بعض اوقات ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن اگر آپ شکرگزاری کے رویہ کو اپنائیں گے یا قائم رکھیں گے آپ خُدا کی مرضی میں رہیں گے۔ غور کریں کہ مندرجہ بالا آیت میں ہمیں ہر بات کے لئے شُکرگزاری کرنے کے لئے نہیں کہا گیا؛ اس میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہر بات میں شُکرگزاری کی جائے۔ مثال کے طور پر کسی دن آپ اپنا فرج کھولتے ہیں اور فرج خراب ہے اور آپ کا کھانا اتنا ٹھنڈا نہیں ہے جتنا ہونا چاہیے۔ آپ کو اس خراب فرج کے لئے نہیں بلکہ یہ شُکرگزاری کرنی چاہیے کہ آپ کے پاس کھانا ٹھنڈا کرنے کے لئے فرج ہے۔اس کا مطلب ہے کہ چونکہ آپ کے پاس فرج ہے اوروہ ٹھیک ہوسکتا ہے اور جب تک وہ ٹھیک نہیں ہوجاتا اپنے دِل میں شُکرگزاری کرتے رہیں۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آج اور ہر روز پورا دن شُکرگزاری کی مشق کریں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: ہر حالت میں شُکرگزاری کریں۔