جو خُدا آپ سے کہہ رہا ہے وہ سنُیں اور فرمانبرداری کریں

جو خُدا آپ سے کہہ رہا ہے وہ سنُیں اور فرمانبرداری کریں

کاش ان میں ایسا ہی(ذہن اور) دِل ہوتا کہ وہ میرا خوف مان کر ہمیشہ(عزت سے) میرے سب حکموں پر عمل کرتے تاکہ سدا اُن کا اوراُن کی اولاد کا بھلا ہوتا! استثنا ۵ : ۲۹

خدا صرف خادموں ہی سے بات نہیں کرنا چاہتا۔ وہ ہراُس شخص سے بات کرتا ہے جو اُس کے ساتھ شخصی تعلق رکھتا ہے چاہے اُس کا تعلق زندگی کے کسی بھی شبعہ سے کیوں نہ ہو ۔ بہت سے لوگ خُدا کی آواز کی توقع ہی نہیں کرتے لیکن حقیقت میں وہ ہم سب سے بات کرتاہے۔ وہ آپ سے کلام کررہا ہے۔

بلاشبہ آپ اُس وقت تک نہ تو اُس کی بات سُن سکتے ہیں اورنہ ہی اس کی فرمانبرداری کرسکتے ہیں جب تک آپ اُس کی آواز سننے کے لئے تیار نہ ہوں۔ آپ بلاناغہ بائبل پڑھنے، اُس کی حضوری میں خاموش بیٹھنے اوراپنے دِل کواُس کی آواز سننے کے لئے تیار کرنے کے وسیلہ سے اُس کی سن سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اس کی ہدایت کی پیروی اوراُس کے حکموں کی فرمانبرداری کرسکتے ہیں۔

استثنا ۵: ۲۹ پڑھیں۔ جب وہ یہ کلام کرتا ہے تو کیا آپ کو خدا کی آواز میں سچائی نظر نہیں آتی ؟ وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کے حکموں کو مانیں تاکہ ہمارا بھلاہو۔ وہ ہماری بھلائی کی فکر کرتا ہے اور جانتا ہے کہ یہی وہ طریقہ ہے جس سےہمارابھلا ہو سکتا ہے یعنیٰ اُس کی آواز سُن کرفرمانبرداری کے لئے تیار ہونے سے۔

یسوع مسیح کے ساتھ اپنے تعلق کو اپنا طرزِ زندگی بنا لیں اور وفاداری سے کلام پر عمل کرنے والے بنیں ۔ اس کی حکمت کو سنیں اورآج ہی اس کی پیروی کریں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند میرااِیمان ہے کہ تو مجھ سے بول رہا ہے اور میں تیری آواز کو جاننا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میں تیری آواز سننے اور تیرے کہنے کے مطابق عمل کرنے پر اپنا دِل لگاوٗں گا/گی تا کہ ’’میرا بھلا ہو‘‘۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon