آپ صرف خد اکے سامنے جواب دہ ہیں

آپ صرف خد اکے سامنے جواب دہ ہیں

پس ہم میں سے ہر ایک خدا کو اپنا حساب[عدالت کے دن کے تعلق سے] دے گا۔ رومیوں ۱۴: ۱۲

بہت سے لوگ کبھی بھی اپنی زندگیوں میں خدا کے مقصد کو پورا نہیں کر پاتے کیونکہ وہ سب لوگوں کو خوش کرنے میں مشغول رہتے ہیں۔ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ اس دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو یہ سوچتے ہیں کہ وہ آپ کی زندگی کے مقصد کو آپ سے زیادہ بہتر طور پر جانتے ہیں۔

لیکن خدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں صرف خدا کو اپنا حساب دینا ہے کسی اور کو نہیں۔اس لئے ہمیں ہر روز خدا کے فضل کے ساتھ زندگی گزارنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کو خوش کرنے کے لئے اپنا حصہ ادا کریں۔

کیا آپ میں اتنی دلیری ہے کہ بھِیڑ کے پیچھے جانے کے بجائے اپنے دل کی آواز کو سنیں؟کیا آپ کا دھیان مسیح کی طرف ہے جب کہ بہت سی آوازیں آپ کو آپ کے مقصد سے ہٹانے کی کوشش میں ہیں؟

اس دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں:وہ جو کچھ ہونے کا انتظار کرتے ہیں اور وہ جو کچھ کر کے دکھاتے ہیں۔ خدانے آپ کو بلایا ہے کہ اس کی بادشاہی کے لئے بڑے بڑے کام کریں اور مسیح میں اس نے آپ کو ہر وہ چیز بخشی ہے جو اس کی مرضی پوری کرنے کے لئے آپ کو درکار ہے۔

پس ارادہ کریں اور بامقصد زندگی گزاریں۔اس انتظار میں نہ رہیں کہ دوسرے لوگ کیا کرنے والے ہیں۔ بھِیڑ کے پیچھے نہ جائیں۔ ہوش میں آئیں، فیصلہ کریں اور آگے بڑھیں

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند میں صرف تجھے خوش کرنے کے لئے زندگی بسر کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میں تیرے مقصد کو پورا کرنے کے لئےدلیری سے قدم بڑھا تا/بڑھاتی ہوں ۔ میں بے کار نہیں بیٹھوں گا/گی بلکہ میں تیرے لئے اپنی زندگی کو بامقصد طریقہ سے گزاروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon