آپ کا پُرانا، جِگری یار

آپ کا پُرانا، جِگری یار

صبح و شام اور دوپہر کو میں فریاد کروں گا اور کراہتا رہوں گا اور وہ میری آواز سُن لے گا۔          (زبور ۵۵ :۱۷)

خُدا کے ساتھ دوستی بڑھانا ایسا ہی ہے جیسے کسی انسان سے دوستی بڑھانا۔ اِس میں وقت لگتا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ آپ جتنا چاہیں خُدا کی قربت حاصل کر سکتے ہیں؛ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اس تعلق کو کتنا وقت دینے کے لئے تیار ہیں۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ دُعا اور کلام کے وسیلہ سےاُسے جاننے میں وقت صَرف کریں۔ وقت کے ساتھ ساتھ اورخُدا سے آپ کی دوستی گہری اور مسلسل بڑھتی جائے گی اورآپ اس کی وفاداری کا تجربہ کریں گے۔ انسانوں کے ساتھ دوستی اورخُدا کے ساتھ دوستی قائم کرنے میں فرق یہ ہے کہ خُدا ایک ایسا دوست ہے جو کامل ہے! ایسا دوست جو نہ تو آپ کو چھوڑے گا اور نہ ہی آپ سے دست بردار ہوگا۔ ایسا دوست جو وفادار، بھروسہ مند ، پیار کرنے والا اور معاف کرنے والاہے۔

خُدا کے ساتھ بہترین دوستی قائم کرنےکو اپنی زندگی کی ترجیح بنا لیں اورجو بھی کریں سب سے پہلے، ہر روز اُس کو اپنے ہرکام میں شامل کرنا اپنی عادت بنا لیں۔ اسے اپنے خیالات، گفتکواور ہر روز کے کاموں میں شامل کریں۔ صرف مصیبت کے وقت ہی اس کے پاس نہ بھاگیں جائیں بلکہ جب آپ بازار جائیں، کار چلا رہے ہوں، بال بنا رہے ہوں، اپنے پالتوجانور کے ساتھ چہل قدمی کر رہے ہوں یا کھانا پکا رہے ہوں تو اُس سے باتیں کریں ۔ اپنے ساتھی اور دوست کی طرح اس سے رابطہ کریں اور اس کے بغیر کچھ بھی کرنے سے گریز کریں۔ وہ واقعی آپ کی زندگی میں شامل ہونا چاہتا ہے! بہت سے لوگ صرف اِتوار کے دن اُس سے ملاقات کرتے ہیں لیکن آپ ہفتہ کے ساتوں دن یعنی سوموار، منگل ، بدھ، جمعرات، جمعہ اور اتوار کے دن بھی اُس کے ساتھ رہیں ۔ اس کےساتھ مذہب کے نام پر تعلق قائم نہ کریں کیونکہ وہ آپ کی زندگی کے ہر حصّہ میں آزادانہ رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وہ آپ سے دوستی کرنا چاہتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا آپ کا خُداوند ہے، لیکن وہ آپ کا دوست بننا چاہتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon