خُدا کے برگزیدوں پرکون نالش کرے گا؟ [جب کہ] خُدا وہ ہے جو اُن کو راست باز ٹھہراتا ہے[۔یعنی، کون ہمارے تعلق کو اس کے ساتھ جوڑتا ہے؟ کون ہمارا سامنا کرے گا اور کون خُدا کے چنے ہووٗں پر الزام لگائے گا یا روکے گا]۔ (رومیوں ۸ : ۳۳)
پاک روح ہمارا وکیل ہے۔ اگر ہم وکیل کے لفظ کے لئے بائبلی یونانی زبان میں اس کے اصل ترجمہ پرغور کریں، ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اُسے ہماری دستگیری کے لئے بُلایا گیا ہے؛ خدا نے اسے ہماری امدا کے لئے مقررکیا ہے، وہ ہماری حفاظت کے لئے آتا ہے، یا ہمارے لئے شفاعت کرتا ہے۔
پاک روح کو واقعی ہر طرح سے ہماری مدد کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ جب ہمیں ڈھال کی ضرورت ہوتی ہے ، وہ ہمیں بچاتا ہے، جیسے کہ کوئی قانونی معاون اپنے موٗکل کے لئے کام کرتا ہے اسی طرح وہ ہمارا دفاع کرتا ہے۔ یہ جاننا اچھّا ہےکہ جب ہمیں کسی غلط عمل یا ارادہ کے لئے موردِ الزام ٹھہرایا جاتا ہے توہمیں اپنا دفاع خود کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم اس پاک ہستی سے مدد مانگ سکتے ہیں اور ہمیں توقع کرنی چاہیے کہ وہ ہماری مدد کرے گا کیونکہ وہ ہماراوکیل ہے۔ صرف اس سوچ ہی سے ہمیں تسلّی اورحوصلہ مل جانا چاہیے۔
ہم میں سے اکثر لوگ بہت سا وقت اور قوت اپنے آپ کو، اپنی ساکھ ، اپنے مقام، اپنے اعمال، اپنی باتوں اور اپنے فیصلوں کے دفاع میں گزار دیتے ہیں۔ ہم واقعی اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔ جب لوگ ہماری تنقید کرتے ہیں شاید بہت کوشش کے بعد ہم اپنے دل کی سچائی کےبارے میں ان قائل کر لیں ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر ان کی فطرت میں تنقید کرنا ہے تو وہ باز نہیں آئیں گے بلکہ تنقید کا کوئی اور بہانہ ڈھونڈ لیں گے۔ ہمارا بہترین اقدام دُعا ہونی چاہیے اورچاہیے کہ پاک روح کواپنا کام کرنےدیں کیونکہ وہ ہمارا وکیل اور دفاع کرنے والا ہے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: پاک روح آپ کا وکیل اور دفاع کرنے والا ہے۔